HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

19795

(۱۹۷۹۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : مَالَ مَکْحُولٌ ، وَابْنُ زَکَرِیَّا إلَی خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ وَمِلْت مَعَہُمَا فَحَدَّثَنَا عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ لِی جُبَیْرٌ : انْطَلِقْ بِنَا إلَی ذِی مِخْمَرٍ وَکَانَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْت مَعَہُ فَسَأَلَہُ جُبَیْرٌ عَنِ الْہُدْنَۃِ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : سَتُصَالِحُکُمَ الرُّومُ صُلْحًا آمِنًا ثم تَغْزُونَ أَنْتُمْ وَہُمْ عَدُوًّا فَتُنْصَرُونَ وَتَغْنَمُونَ وَتَسْلَمُونَ ، ثُمَّ تَنْصَرِفُونَ حَتَّی تَنْزِلُوا بِمَرْجٍ ذِی تُلُولٍ مُرْتَفِعٍ فَیَرْفَعُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ النَّصْرَانِیَّۃِ الصَّلِیبَ فَیَقُولُ : غَلَبَ الصَّلِیبُ ، فَیَغْضَبُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَیَقُومُ إلَیْہِ فَیَدُقُّہُ فَعِنْدَ ذَلِکَ تَغْدِرُ الرُّومُ وَیُجْمِعُونَ لِلْمَلْحَمَۃِ۔ (ابوداؤد ۲۷۶۱۔ ابن حبان ۶۷۰۸)
(١٩٧٩٦) حضرت حسان بن عطیہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں، حضرت مکحول (رض) اور حضرت ابن ابی زکریا (رض) ، حضرت خالد بن معدان (رض) کی طرف گئے۔ انھوں نے ہمیں حضرت جبیر بن نفیر (رض) کے حوالے سے ایک حدیث سنائی کہ حضرت جبیر (رض) نے مجھ سے فرمایا کہ چلو ایک صحابی حضرت ذوخمر کے پاس جائیں۔ میں جبیربن قصیر کے ساتھ ان کے پاس حاضر ہوا۔ حضرت جبیر نے ان سے ” ہدنہ “ کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ اہل روم عنقریب تم سے امن والی صلح کریں گے، پھر تم اور وہ دشمنوں کے ساتھ جنگیں کرو گے، ا ن جنگوں میں تم کامیاب ہو جاؤ گے اور تمہیں مال غنیمت اور سلامتی حاصل ہوگی، پھر تم ٹیلوں والی ایک سر زمین پر ٹھہرو گے تو وہاں ایک عیسائی صلیب کو بلند کر کے کہے گا کہ صلیب غالب آگئی۔ اس پر مسلمانوں کے ایک آدمی کو غصہ آئے گا اور وہ اس صلیب کو توڑ دے گا۔ اس موقع پر اہل روم صلح ختم کردیں گے اور لڑائی کے لیے جمع ہوں گے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔