HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

22167

(۲۲۱۶۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِی، قَالَ: ابْتَعْت جَارِیَۃً وَشَرَطَ عَلَیَّ أَہْلُہَا أَنْ لاَ أَبِیعَ ، وَلاَ أَہَبَ، وَلاَ أَمْہَرَ ، فَإِذَا مِتّ فَہِیَ حُرَّۃٌ ، فَسَأَلْت الْحَکَمَ بْنَ عُتَیْبَۃَ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔ وَسَأَلْت مَکحُولاً ؟ فقال : لاَ بأس بہ۔ فقلت : تخاف علی منہ؟ قَالَ : بلی ، أرجو لک فیہ أجرین۔ وسألت عَطَائً ، أَوْ سُئِلَ ؟ فَکَرِہَہُ۔ قَالَ الأَوْزَاعِی : فَحَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْبَیْعُ جَائِزٌ وَالشَّرْطُ بَاطِلٌ۔ وَسَأَلْت عَبْدَۃَ بْنَ أَبِی لُبَابَۃَ ؟ فَقَالَ : ہَذَا فَرْجُ سُوئٍ۔ وَسَأَلْت الزُّہْرِیَّ فَأَخْبَرَنِی : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَتَبَ إلَی عُمَرَ یَسْأَلُہُ عَنْ جَارِیَۃٍ ابْتَاعَہَا مِنِ امْرَأَتِہِ عَلَی أَنَّہُ إِنْ بَاعَہَا فَہِیَ أَحَقُّ بِہَا بِالثَّمَنِ ، فَقَالَ : عُمَرُ : لاَ تَطَأُ فَرْجًا فِیہِ شَیْئٌ لِغَیْرِک۔
(٢٢١٦٨) حضرت اوزاعی سے مروی ہے کہ میں نے ایک باندی خریدی اور اس کے اہل نے مجھ پر شرط لگائی کہ میں اس کو فروخت نہیں کروں گا ، اور نہ ہی ہبہ کروں گا اور نہ ہی مہر میں دوں گا، اگر میں مر جاؤں تو وہ آزاد ہے، میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں، میں نے حضرت مکحول (رض) سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں ، میں نے عرض کیا : آپ کو مجھ پر اندیشہ ہے ؟ فرمایا کیوں نہیں، میں آپ کے لیے دو اجروں کی امید کرتا ہوں۔ میں نے حضرت عطائ (رض) سے دریافت کیا ؟ تو انھوں نے اس کو ناپسند سمجھا۔
حضرت اوزاعی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ بیع کرنا جائز ہے اور یہ شرط لگانا باطل ہے، میں نے حضرت عبدہ بن ابو لبابہ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : یہ بُری شرمگاہ ( چیز) ہے۔ میں نے زہری سے دریافت کیا تو انھوں نے مجھے بتایا کہ ابن مسعود (رض) نے عمر (رض) سے خط کے ذریعہ اس باندی کا حکم پوچھا جو انھوں نے اپنی بیوی سے اس شرط پر خریدی تھی کہ اگر میں اس کو بیچوں تو اس کی قیمت کی حق دار تم ہوگی۔ تو عمر (رض) نے جواب دیا کہ تو ایسی فرج سے ہمبستری نہیں کرسکتا جس میں غیر کا بھی حق ہو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔