HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

22434

(۲۲۴۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیع ، حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ یَخْطُبُ وَأَہْوَی بِإِصْبَعَیْہِ إلَی أُذُنَیْہِ ، یَقُولُ : سَمِعْت النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : الْحَلاَلُ بَیِّنٌ وَالْحَرَامُ بَیِّنٌ ، وَبَیْنَہُمَا أُمُورٌ مُشْتَبِہَاتٌ ، فَمَنِ اتَّقَی الشُّبُہَاتِ اسْتَبْرَأَ لِدِینِہِ وَعِرْضِہِ ، وَمَنْ وَقَعَ فِی الشُّبُہَاتِ وَقَعَ فِی الْحَرَامِ ، کَالرَّاعِی یَرْعَی حَوْلَ الْحِمَی یُوشِکُ أَنْ یَرْتَعَ فِیہِ ، أَلاَ وَإنَّ لِکُلِّ مَلِکٍ حِمًی وَإِنَّ حِمَی اللہِ مَحَارِمُہُ ، أَلاَ وَإِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً إذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہُ ، وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہُ ، أَلاَ وَہِیَ الْقَلْبُ۔ (بخاری ۵۲۔ مسلم ۱۲۲۰)
(٢٢٤٣٥) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان بن بشیر (رض) کو خطبہ دیتے ہوئے سنا اس حال میں کہ انھوں نے اپنی انگلیاں کانوں میں داخل کی ہوئیں تھیں، فرمایا میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ( ان کانوں سے خود ) سنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے اور ان کے درمیان کچھ چیزیں مشتبہ ہیں، جو شخص مشتبہات سے بچ گیا اس نے اپنے دین اور عزت کو صاف اور بری کردیا۔ اور جو شخص مشتبہات میں پڑا وہ حرام میں پڑا، جیسے چرواہا اگر چراگاہ کے ارد گرد جانوروں کو چرائے تو وہ کبھی نہ کبھی چراگاہ میں داخل ہوجائیں گے۔ خبردار ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے، اور اللہ کی چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں، خبردار جسم میں ایک ٹکڑا ہے اگر وہ ٹھیک ہوجائے تو سارا جسم ٹھیک ہوجاتا ہے، اور اگر وہ خراب ہوجائے تو سارا جسم خراب ہوجاتا ہے، سنو وہ انسان کا دل ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔