HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

29967

(۲۹۹۶۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْوَرْدِ بْنِ ثُمَامَۃَ ، عَنِ اللَّجْلاجِ ، عَن مُعَاذٍ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک الصَّبْرَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سَأَلْت اللَّہَ الْبَلائَ فَاسْأَلْہُ الْمُعَافَاۃَ ، وَمَرَّ عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک تَمَامَ النِّعْمَۃِ فَقَالَ : یَا ابْنَ آدَمَ ، وَہَلْ تَدْرِی مِنْ تَمَامِ النِّعْمَۃِ ؟ قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، دَعْوَۃٌ دَعَوْت بِہَا رَجَائَ الْخَیْرِ ، قَالَ : فَإِنَّ مِنْ تَمَامِ النِّعْمَۃِ دُخُولَ الْجَنَّۃِ والعوذ مِنَ النَّارِ ، وَمَرَّ عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ یَقُولُ : یَا ذَا الْجَلالِ وَالإِکْرَامِ ، فَقَالَ : قَدِ اسْتُجِیبَ لَکَ فَاسْأَلْ۔ (احمد ۲۳۱)
(٢٩٩٦٨) حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر ایک آدمی پر ہوا جو یہ دعا کررہا تھا : اے اللہ ! میں تجھ سے صبر مانگتا ہوں۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے اللہ سے مصیبت مانگی ہے پس تو اس سے صحت و عافیت کا سوال کر۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک اور آدمی پر بھی گزر ہوا جو یہ دعا کررہا تھا : اے اللہ ! میں آپ سے مکمل نعمت کا سوال کرتا ہوں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے آدم کے بیٹے ! کیا تو جانتا ہے کہ مکمل نعمت کیا ہے ؟ اس شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس دعا سے میں نے خیر کے ارادہ کی امید کی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پس یقیناً مکمل نعمت جنت مں ت داخل ہونا اور جہنم سے بچنا ہے۔
اور ایک اور آدمی پر گزر ہوا تو وہ یہ دعا کررہا تھا : اے بزرگی اور اکرام و انعام والے ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیری دعا قبول کی جائے گی پس تو سوال کر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔