HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

33399

(۳۳۴۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عْن طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : جَائَ وَفْدُ بُزَاخَۃَ أَسَدٍ وَغَطَفَانَ إلَی أَبِی بَکْرٍ یَسْأَلُونَہُ الصُّلْحَ ، فَخَیَّرَہُمْ أَبُو بَکْرٍ بَیْنَ الْحَرْبِ الْمُجْلِیَۃِ ، وَالسَّلْمِ الْمُخْزِیَۃِ ، قَالَ : فَقَالُوا : ہَذَا الْحَرْبُ الْمُجْلِیَۃُ قَدْ عَرَفْنَاہَا ، فَمَا السَّلْمُ الْمُخْزِیَۃُ ، قَالَ : قَالَ أَبُو بَکْرٍ : تُؤَدُّونَ الْحَلْقَۃَ وَالْکُرَاعَ ، وَتَتْرُکُونَ أَقْوَامًا یَتْبِعُونَ أَذْنَابَ الإِبِلِ حَتَّی یُرِی اللَّہُ خَلِیفَۃَ نَبِیِّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمِینَ أَمْرًا یَعْذِرُونَکُمْ بِہِ ، وَتَدُونَ قَتْلاَنَا ، وَلاَ نَدِی قَتْلاَکُمْ ، وَقَتْلاَنَا فِی الْجَنَّۃِ وَقَتْلاَکُمْ فِی النَّارِ ، وَتَرُدُّونَ مَا أَصَبْتُمْ مِنَّا وَنَغْنَمُ مَا أَصَبْنَا مِنْکُمْ ، فَقَالَ عُمَرُ ، فَقَالَ : قَدْ رَأَیْت رَأْیًا ، وَسَنُشِیرُ عَلَیْک ، أَمَّا أَنْ یُؤَدُّوا الْحَلْقَۃَ وَالْکُرَاعَ فَنِعْمَ مَا رَأَیْت ، وَأَمَّا أَنْ یَتْرُکُوا أَقْوَامًا یَتَّبِعُونَ أَذْنَابَ الإِبِلِ حَتَّی یَرَی اللَّہُ خَلِیفَۃَ نَبِیِّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمِینَ أَمْرًا یَعْذِرُونَہُمْ بِہِ فَنِعْمَ مَا رَأَیْت وَأَمَّا أَنْ نَغْنَمَ مَا أَصَبْنَا مِنْہُمْ وَیَرُدُّونَ مَا أَصَابُوا مِنَّا فَنِعْمَ مَا رَأَیْت ، وَأَمَّا أَنَّ قَتْلاَہُمْ فِی النَّارِ وَقَتْلاَنَا فِی الْجَنَّۃِ فَنِعْمَ مَا رَأَیْت ، وَأَمَّا أَنْ لاَ نَدِیَ قَتْلاَہُمْ فَنِعْمَ مَا رَأَیْت ، وَأَمَّا أَنْ یَدُوا قَتْلاَنَا فَلا ، قَتْلاَنَا قُتِلُوا عَنْ أَمْرِ اللہِ فَلاَ دِیَاتٍ لَہُمْ ، فَتَتَابَعَ النَّاسُ عَلَی ذَلِکَ۔
(٣٣٤٠٠) حضرت طارق بن شھاب (رض) فرماتے ہیں کہ قبیلہ اسد اور غطفان کے بڑے لوگوں کا وفد حضرت ابوبکر (رض) کے پاس آیا اور ان لوگوں نے آپ (رض) سے صلح کا سوال کیا۔ تو حضرت ابوبکر (رض) نے ان سے رسوا کردینے والی صلح یا سخت جنگ کے درمیان اختیار دیا۔ تو وہ لوگ کہنے لگے۔ اس سخت اور صفایا کردینے والی جنگ کو تو ہم نے پہچان لیا ۔ یہ رسوا کردینے والی صلح کیا ہے ؟ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : تم تمام اسلحہ اور گھوڑے دو گے ، اور تم لوگوں کو چھوڑ دو گے کہ وہ اونٹ کی دم کی پیروی کریں۔ یعنی جس کی مرضی پیروی کریں۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلیفہ اور مسلمانوں کو ایسی بات دکھا دیں جس کی وجہ سے وہ تم لوگوں کو معذور سمجھیں اور تم ہمارے مقتولین کی دیت ادا کرو گے۔ اور ہم تمہارے مقتولین کی دیت ادا نہیں کریں گے اور ہمارے مقتولین جنت میں ہیں اور تمہارے مقتولین جہنم میں ہیں۔ اور جو چیز تم نے ہماری لی ہے وہ تم واپس لوٹاؤ گے اور ہم نے جو تمہارا مال لیا ہے وہ مال غنیمت ہوگا۔
اس پر حضرت عمر (رض) کھڑے ہوئے اور فرمایا : تحقیق یہ آپ کی رائے ہے۔ اور عنقریب ہم آپ کو ایک مشورہ دیں گے۔ بہرحال وہ اسلحہ اور گھوڑے دیں گے تو یہ بہت اچھی رائے ہے۔ اور یہ کہ وہ لوگوں کو چھوڑ دیں گے کہ وہ اونٹ کی دم کی پیروی کریں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلیفہ اور مسلمانوں کو کوئی ایسی بات دکھلا دے جس کی وجہ سے وہ ان کو معذور سمجھیں یہ بھی بہت اچھی رائے ہے۔ اور ہم نے جو ان کا مال لیا ہے وہ مال غنیمت ہوگا۔ اور انھوں نے جو ہمارا مال لیا وہ ہمیں واپس لوٹائیں گے ۔ تو یہ بھی بہت اچھی رائے ہے۔ اور یہ کہ ان کے مقتولین جہنم میں ہیں اور ہمارے مقتولین جنت میں ہیں تو یہ بھی بہت اچھی رائے ہے۔ اور یہ کہ ہم ان کے مقتولین کی دیت ادا نہیں کریں گے تو یہ بھی بہت اچھی رائے ہے۔ اور یہ کہ وہ ہمارے مقتولین کی دیت ادا کریں گے تو یہ درست نہیں۔ کیونکہ ہمارے مقتولین اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں قتل کیے گئے تو ان کے لیے کوئی دیتیں نہیں ہوں گی۔ تو لوگوں نے اس بات پر ان کی موافقت کی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔