HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

33581

(۳۳۵۸۲) حَدَّثَنَا وکیع قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : لَمَّا مَرِضَ أَبُو بَکْرٍ مَرَضَہُ الَّذِی مَاتَ فِیہِ ، قَالَ : انْظُرُوا مَا زَادَ فِی مَالِی مُنْذُ دَخَلْت الإِمَارَۃَ فَابْعَثُوا بِہِ إلَی الْخَلِیفَۃِ مِنْ بَعْدِی ، فَإِنِّی قَدْ کُنْتُ أَسْتَحِلُّہُ ، وَقَدْ کُنْتُ أُصِیبُ مِنَ الْوَدَکِ نَحْوًا مِمَّا کُنْتُ أُصِیبُ فِی التِّجَارَۃِ ، قَالَتْ : فَلَمَّا مَاتَ نَظَرْنَا فَإِذَا عَبْدٌ نُوبِیٌّ کَانَ یَحْمِلُ الصِّبْیَانَ ، وَإِذَا نَاضِحٌ کَانَ یستقی عَلَیْہِ ، فَبُعِثَ بِہِمَا إلَی عُمَرَ، قَالَتْ : فَأَخْبَرَنِی جَرِیّی تَعْنِی : وَکِیلِی أَنَّ عُمَرَ بَکَی ، وَقَالَ : رَحْمَۃُ اللہِ عَلَی أَبِی بَکْرٍ ، لَقَدْ أَتْعَبَ مَنْ بَعْدَہُ تَعَبًا شَدِیدًا۔
(٣٣٥٨٢) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے ارشاد فرمایا : جب حضرت ابوبکر (رض) بیمار ہوئے جس بیماری میں آپ (رض) کی وفات ہوگئی تو آپ (رض) نے فرمایا : تم لوگ دیکھنا کہ میرے خلیفہ بننے کے بعد جو میرے مال میں اضافہ ہوا ہے تم اس مال کو میرے بعد بننے والے خلیفہ کے پاس بھیج دینا۔ تحقیق میں نے اس مال کو اپنے لیے جائز اور حلال سمجھا تھا۔ اور تحقیق مال ودک سے مجھے اتنا ہی نفع ہوا تھا جتنا مجھے تجارت میں ہوتا تھا۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : ہم نے دیکھا تو آپ (رض) کے مال میں ایک مصری غلام کا اضافہ تھا جو بچوں کو سنبھالتا تھا اور ایک پانی لانے والا جو کنویں سے آپ (رض) کے لیے پانی لاتا تھا۔ ان دونوں کو حضرت عمر (رض) کے پاس بھیج دیا گیا۔ آپ (رض) فرماتی ہیں کہ مجھے میرے وکیل نے خبر دی کہ حضرت عمر (رض) رو پڑے اور فرمایا : ابوبکر (رض) پر اللہ کی رحمت ہو۔ تحقیق انھوں نے اپنے بعد والوں کو بہت زیادہ مشقت میں ڈال دیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔