HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

34470

(۳۴۴۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الصَّلْتُ بْنُ بَہْرَامَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جمیعُ بْنُ عُمَیْرٍ التَّیْمِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : شَہِدْتُ جَلُولاَئَ فَابْتَعْتُ مِنَ الْغَنَائِمِ بِأَرْبَعِینَ أَلْفًا ، فَقَدِمْتُ بِہَا عَلَی عُمَرَ ، فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ قُلْتُ : ابْتَعْتُ مِنَ الْغَنَائِمِ بِأَرْبَعِینَ أَلْفًا ، فَقَالَ : یَا صَفِیَّۃُ ، احْتَفِظِی بِمَا قَدِمَ بِہِ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَزَمْتُ عَلَیْک أَنْ تُخْرِجِی مِنْہُ شَیْئًا ، قَالَتْ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، وَإِنْ کَانَ غَیْرَ طَیِّبٍ ؟ قَالَ : ذَاکَ لَکِ۔ قَالَ: فَقَالَ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ : أَرَأَیْتَ لَوِ اُنْطُلِقَ بِی إِلَی النَّارِ ، أَکُنْتَ مُفْتَدِیِّ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، وَلَوْ بِکُلِّ شَیْئٍ أَقْدِرُ عَلَیْہِ ، قَالَ : فَإِنِّی کَأَنَّنِی شَاہِدُکَ یَوْمَ جَلُولاَئَ وَأَنْتَ تُبَایِعُ ، وَیَقُولُونَ : ہَذَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ صَاحِبُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَابْنُ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ ، وَأَکْرَمُ أَہْلِہِ عَلَیْہِ ، وَأَنْتَ کَذَلِکَ ، قَالَ : فَإِنْ یُرَخِّصُوا عَلَیْکَ بِمِئَۃٍ ، أَحَبَّ إِلَیْہِمْ مِنْ أَنْ یُغْلُوا عَلَیْکَ بِدِرْہَمٍ ، وَإِنِّی قَاسِمٌ ، وَسَأُعْطِیکَ مِنَ الرِّبْحِ أَفْضَلَ مَا یَرْبَحُ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ ، أُعْطِیک رِبْحَ الدِّرْہَمِ دِرْہَمًا ، قَالَ : فَخَلَّی عَلَیَّ سَبْعَۃَ أَیَّامٍ ، ثُمَّ دَعَا التُّجَّارَ فَبَاعَہُ بِأَرْبَعِ مِئَۃِ أَلْفٍ ، فَأَعْطَانِی ثَمَانِینَ أَلْفًا ، وَبَعَثَ بِثَلاَثُ مِئَۃِ أَلْفٍ وَعِشْرِینَ أَلْفًا إِلَی سَعْدٍ ، فَقَالَ : اقْسِمْ ہَذَا الْمَالَ بَیْنَ الَّذِینَ شَہِدُوا الْوَقْعَۃَ ، فَإِنْ کَانَ مَاتَ مِنْہُمْ أَحَدٌ ، فَابْعَثْ بِنَصِیبِہِ إِلَی وَرَثَتِہِ۔ (ابوعبید ۶۳۶)
(٣٤٤٧١) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں جلولاء کی جنگ میں شریک ہوا اور میں نے مال غنیمت سے چالیس ہزار حاصل کئے۔ پھر میں نے وہ حضرت عمر کی خدمت میں پیش کئے، انھوں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے ؟ میں نے کہا کہ میں نے مال غنیمت سے حاصل کئے ہیں۔ انھوں نے فرمایا کہ اے صفیہ ! جو چیز عبداللہ بن عمر لائے ہیں اس کی حفاظت کرو۔ میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم نے اس میں سے کچھ نہیں نکالنا۔ انھوں نے کہ اے امیر المومنین ! اگر کوئی چیز غیر طیب ہو تو ؟ حضرت عمر نے فرمایا کہ وہ تمہارے لیے ہے۔
(٢) پھر حضرت عمر نے حضرت عبداللہ بن عمر سے فرمایا کہ اگر مجھے آگ کی طرف لے جایا جارہا ہو تو کیا تم یہ چیز فدیہ دے کر مجھے چھڑاؤ گے ؟ انھوں نے عرض کیا کہ میں ضرور ایسا کروں گا بلکہ ہر وہ چیز جو میرے پاس ہو میں فدیے میں دے دوں گا۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ جلولاء کی جنگ میں لوگوں نے تمہارا خیال رکھا، تمہارے ہاتھ پر بیعت کی اور کہا کہ یہ عبداللہ بن عمر ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی ہیں۔ امیر المومنین کے بیٹے ہیں، ان کے معزز ترین فرد ہیں اور آپ واقعی ایسے ہیں۔ وہ آپ کو سو درہم کی رعایت کریں یہ انھیں زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ وہ آپ سے ایک درہم زیادہ وصول کریں۔ میں تقسیم کرتا ہوں میں تمہیں قریش کے ہر آدمی سے زیادہ نفع دوں گا۔ پھر آپ نے تاجروں کو بلایا اور ان کی چیزیں چار لاکھ کی بیچ دیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ انھوں نے مجھے اسی ہزار دیئے اور تین لاکھ بیس ہزار حضرت سعد کو بھجوا دیئے اور فرمایا کہ یہ مال ان مجاہدین میں تقسیم کردو جو جنگ میں شریک تھے۔ اگر ان میں سے کوئی مرچکا ہو تو اس کے ورثہ کو دے دو ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔