HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

35151

(۳۵۱۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، قَالَ : قَالَ مُوسَی : یَا رَبِّ ، مَا لأَدْنَی أَہْلِ الْجَنَّۃِ مَنْزِلَۃً ؟ قَالَ : رَجُلٌ یَبْقَی فِی الدِّمْنَۃِ حَیْثُ یُحْبَسُ النَّاسُ ، قَالَ : فَیُقَالَ لَہُ : قُمْ فَادْخُلَ الْجَنَّۃَ ، قَالَ : أَیْنَ أَدْخُلُ وَقَدْ سَبَقَنِی النَّاسُ ؟ قَالَ : فَیُقَالَ لَہُ : تَمَنَّ أَرْبَعَۃَ مُلُوکٍ مِنْ مُلُوکِ الدُّنْیَا ، مِمَّنْ کُنْت تَتَمَنَّی مِثْلَ مُلْکِہِمْ وَسُلْطَانِہِمْ ، قَالَ : فَیَقُولُ : فُلاَنٌ ، قَالَ : فَیَعُدُّ أَرْبَعَۃً ، ثُمَّ یُقَالَ لَہُ : تَمَنَّ بِقَلبِکَ مَا شِئْتَ ، قَالَ : فَیَتَمَنَّی ، قَالَ : ثُمَّ یُقَالَ لَہُ : اِشْتَہِ مَا شِئْتَ ، قَالَ : فَیَشْتَہِی ، قَالَ : فَیُقَالَ : لَکَ ہَذَا وَعَشْرَۃُ أَضْعَافِہِ ، قَالَ ، فَقَالَ مُوسَی : یَا رَبِ ، فَمَا لأَہْلِ صَفْوَتِکَ ؟ قَالَ : فَقِیلَ : ہَذَا الَّذِی أَرَدْتُ ، قَالَ : خَلَقْتُ کَرَامَتَہُمْ وَعَمِلْتُہَا بِیَدِی ، وَخَتَمْتُ عَلَی خَزَائِنِہَا مَا لاَ عَیْنٌ رَأَتْ ، وَلاَ خَطَرَ عَلَی قَلْبِ بَشَرٍ ، ثُمَّ تَلاَ : {فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِیَ لَہُمْ مِنْ قُرَّۃِ أَعْیُنٍ ، جَزَائً بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ}۔ (مسلم ۱۷۷۔ ترمذی ۳۱۹۸)
(٣٥١٥٢) حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا اے اللہ ! ادنیٰ جنتی کا رتبہ کیا ہوگا ؟ فرمایا ایک شخص جانوروں کے باڑہ میں باقی رہے گا (کوڑے خانے میں) اس طور پر کہ لوگوں نے اس کو محبوس کیا ہوگا، اس کو حکم ہوگا جنت میں داخل ہوجاؤ وہ عرض کرے گا کہاں سے داخل ہوجاؤں لوگوں نے تو مجھ سے سبقت کرلی ہے ؟ اس کو کہا جائے گا دنیا کے چار بادشاہوں کی بادشاہت اور سلطنت کے بقدر تمنا اور خواہش کر وہ کہے گا فلاں بادشاہ پس وہ چار بادشاہوں کو گنے گا پھر اس کو کہا جائے گا اپنے دل میں جو جو چاہے خواہش کر وہ تمنا کرے گا پھر اس کو کہا جائے گا جو چاہو خواہش کرلے، وہ خواہش کرے گا پھر اس کو کہا جائے گا یہ سب بھی تیرے لیے ہے اور دس گنا اور بھی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا اے اللہ ! آپ کے مخلص دوستوں کیلئے کیا نعمتیں ہیں ؟ ان سے کہا گیا، یہ ہے جو میں نے ارادہ کیا ہے میں نے ان کے اکرام کیلئے بنایا ہے اور اپنے ہاتھ سے بنا کر ان پر مہر لگا دی ہے، جن نعمتوں کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں کسی کان نے سنا نہیں اور کسی بشر کے دل پر ان کا خیال تک نہیں گزرا پھر یہ آیت تلاوت فرمائی : { فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ اُخْفِیَ لَھُمْ مِّنْ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ جَزَآئً بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْن }

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔