HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

2. کتاب الرقاق

معارف الحدیث

190

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : « إِنَّ أَغْبَطَ أَوْلِيَائِي عِنْدِي لَمُؤْمِنٌ خَفِيفُ الْحَاذِ ذُو حَظٍّ مِنَ الصَّلَاةِ ، أَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ وَأَطَاعَهُ فِي السِّرِّ ، وَكَانَ غَامِضًا فِي النَّاسِ لَا يُشَارُ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ ، وَكَانَ رِزْقُهُ كَفَافًا فَصَبَرَ عَلَى ذَلِكَ » ، ثُمَّ نَقَرَ بِإِصْبَعَيْهِ فَقَالَ : « عُجِّلَتْ مَنِيَّتُهُ قَلَّتْ بَوَاكِيهِ قَلَّ تُرَاثُهُ » (رواه احمد والترمذى وابن ماجه)
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : میرے دوستوں میں بہت زیادہ قابل رشک میرے نزدیک وہ مومن ہے ، جو سبک بار (یعنی دنیا کے ساز و سامان اور مال و عیال کے لحاظ سے بہت ہلکا پھلکا) ہو ، نماز اس کا بڑا حصہ ہو ، اور اپنے رب کی عبادت خوبی کے ساتھ اور صفتِ احسان کے ساتھ کرتا ہو ، اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری اس کا شعار ہو ، اور یہ سب کچھ اخفا کے ساتھ اور خلوت میں کرتا ہو ، اور وہ چھپا ہوا اور گمنامی کی حالت میں ہو ، اور اس کی طرف انگلیوں سے اشارے نہ کئے جاتے ہوں ، اور اس کی روزی بھی بقدر کفاف ہو ، اور وہ اس پر صابر و قانع ہو ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کی چٹکی بجائی (جیسے کہ کسی چیز کے ہو جانے پر اظہارِ تعجب یا اظہار حیرت کے لیے چٹکی بجاتے ہیں) اور فرمایا جلدی آگئی اس کو موت ، اور اس پر رونے والیاں بھی کم ہیں ، اس کا ترکہ بھی بہت تھوڑا ہے ۔ (مسند احمد ، جامع ترمذی ، سنن ابن ماجہ)

تشریح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ میرے دوستوں اور اللہ کے مقبول بندوں کے الوان و احوال مختلف ہیں ، لیکن ان میں بہت زیادہ قابلِ رشک زندگی ان اہلِ ایمان کی ہے ، جن کا حال یہ ہے کہ دنیا کے ساز و سامان اور مال و عیال کے لحاظ وسے وہ بہت ہلکے ، مگر نماز اور عبادات میں ان کا خاص حصہ ، اور اس کے باوجود ایسے نامعروف اور گمنام کہ آتے جاتے کوئی ان کی طرف انگلی اٹھا کے نہیں کہتا کہ یہ فلاں بزرگ اور فلاں صاحب ہیں ، اور ان کی روزی بس بقدرِ کفاف ، لیکن وہ اس پر دل سے صابر و قانع ۔ جب موت کا وقت آیا ، تو ایک دم رخصت ، نہ پیچھے زیادہ مال و دولت اور نہ جائداد و مکانات اور باغات کی تقسیم کے جھگڑے ، اور نہ زیادہ ان پر رونے والیاں ۔
بلاشبہ بڑی قابل رشک ہے اللہ کے ایسے بندوں کی زندگی ، اور الحمدللہ کہ اس قسم کی زندگی والوں سے ہماری یہ دنیا اب بھی خالی نہیں ہے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔