HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

502

عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : ‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ‏‏‏‏ " كَيْفَ أَنْتَ ، ‏‏‏‏‏‏إِذَا كَانَتْ عَلَيْكَ أُمَرَاءُ يُمِيتُونَ الصَّلَاةَ ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ يُؤَخِّرُونَ عَنْ وَقْتِهَا؟ قَالَ : ‏‏‏‏‏‏‏‏ صَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ أَدْرَكْتَهَا مَعَهُمْ ، ‏‏‏‏‏‏فَصَلِّ ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهَا لَكَ نَافِلَةٌ ". (رواه مسلم)
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : تمہارا کیا حال اور کیا رویہ ہو گا جب ایسے (غلط کار اور ناخدا ترس) لوگ تم پر حکمراں ہوں گے کہ نماز کو مردہ اور بے وقت کریں گے (یعنی ان کی نمازیں خشوع و خضوع اور آداب کا اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے بے روح ہوں گی) یا وہ نمازوں کو ان کے صحیح وقت کے بعد پڑھیں گے ؟ میں نے عرض کیا تو آپ کا میرے لیے کیا حکم ہے۔ یعنی ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم وقت آ جانے پر اپنی نماز پڑھ لو ، ۔ اس کے بعد اگر ان کے ساتھ نماز پڑھنے کا موقع آئے تو ان کے ساتھ پھر پڑھ لو یہ تمہارے لئے نفل ہو جائے گی ۔

تشریح
بنی امیہ کے بعض خلفاء اور امراء کے زمانے میں یہ پیشن گوئی حرف بحرف پوری ہو چکی ہے ۔ جن صحابہ کرامؓ نے ان کا زمانہ پایا جیسے حضرت انسؓ اور اکثر اکابر تابعین ، ان کو یہ ابتلاء پیش آیا اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہدایت پر عمل کیا ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔