HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1074

صحیح
عَنْ جَابِرٍص قَالَ قَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم لِےُصَلِّیَ فَجِئْتُ حَتّٰی قُمْتُ عَنْ ےَّسَارِہٖ فَاَخَذَ بِےَدِیْ فَاَدَارَنِیْ حَتیّٰ اَقَامَنِیْ عَنْ ےَّمِےْنِہٖ ثُمَّ جَاءَ جَبَّارُبْنُ صَخْرٍ فَقَامَ عَنْ ےَّسَارِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم فَاَخَذَ بِےَدَےْنَا جَمِےْعًا فَدَفَعَنَا حَتّٰی اَقَامَنَا خَلْفَہُ۔(صحیح مسلم)
اور حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ ﷺ نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو میں نے آکر آپ ﷺ کی بائیں طرف کھڑا ہوگیا رسول اللہ ﷺ نے (اپنے پیچھے سے) میرا (داہنا) ہاتھ پکڑا اور (اپنے پیچھے کی جانب سے مجھے لا کر) اپنی دائیں طرف کھڑا کردیا۔ پھر جبار ابن صخر آئے اور رسول اللہ ﷺ کی بائیں طرف کھڑے ہوگئے رسول اللہ ﷺ نے ہم دونوں کے ہاتھ اکٹھے پکڑے (یعنی اپنے دائیں ہاتھ سے ایک کا بایاں ہاتھ پکڑا اور ایک بائیں ہاتھ سے دوسرے کا دایاں ہاتھ پکڑا اور ہمیں اپنی اپنی جگہ سے ہٹا کر اپنے پیچھے کھڑا کردیا۔ (صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر مقتدی ایک ہو تو وہ امام کے دائیں طرف کھڑا ہوجائے اور اگر ایک سے زیادہ مقتدی ہوں تو پھر سب امام کے پیچھے کھڑے ہوں۔ قاضی نے کہا ہے کہ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہاتھوں کو ایک مرتبہ یا بغیر وقفے سے دو مرتبہ حرکت میں لانے سے نماز باطل نہیں ہوتی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔