HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1134

صحیح
وَعَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم لَا ےُصَلِّیْ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ حَتّٰی ےَنْصَرِفَ فَےُصَلِّیَ رَکْعَتَےْنِ فِیْ بَےْتِہٖ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
اور حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ آپ ﷺ (گھر میں) واپس تشریف لاتے اور مکان میں دو رکعتیں پڑھتے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
حضرت ابن ملک فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں رکعتین سے جمعہ کی سنتیں مراد ہیں چناچہ ایک قول کے مطابق حضرت امام شافعی (رح) کا عمل اسی حدیث میں ہے کہ جمعہ کی سنتیں ظہر ہی کی سنتوں کی طرح یعنی دو رکعتیں ہیں دیگر صحیح احادیث میں منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کی نماز سے پہلے بھی اور جمعہ کی نماز کے بعد بھی چار چار رکعت سنتیں پڑھتے تھے چناچہ حضرت امام ابویوسف (رح) فرماتے ہیں کہ نماز جمعہ کے بعد چھ رکعتیں سنتیں پڑھنی چاہئیں۔ جیسا کہ پہلے کسی موقعہ پر بتایا جا چکا ہے کہ نوافل نماز گھر میں پڑھنے افضل ہیں اس لئے رسول اللہ ﷺ جمعہ کے بعد کی سنتیں گھر ہی میں پڑھا کرتے تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔