HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1550

صحیح
وعن سليمان بن صرد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من قتله بطنه لم يعذب في قبره رواه أحمد والترمذي وقال : هذا حديث غريب
حضرت سلیمان ابن صرد (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص پیٹ کی بیماری (مثلاً دست و استسقاء وغیرہ) میں مرگیا تو اسے اس کی قبر کے عذاب میں مبتلا نہیں کیا جائے گا ۔ (احمد و ترمذی) امام ترمذی نے کہا کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
پیٹ کے مرض میں مرنے والے کے لئے سعادت اس لئے ہے کہ اس مرض کی سختی کی وجہ سے گناہ دور ہوجاتے ہیں اور یہ شہید مرتا ہے جیسا کہ گزشتہ صفحات میں ذکر کیا جا چکا ہے اور شہید کے بارے میں صحیح مسلم میں یہ حدیث منقول ہے کہ شہید کے تمام گناہ علاوہ دین (یعنی بندوں کے حقوق) کے بخش دئیے جاتے ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔