HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

4331

ضعیف
عن ابن عباس قال كان النبي صلى الله عليه وسلم يقص أو يأخذ من شاربه وكان إبراهيم خليل الرحمن صلوات الرحمن عليه يفعله . رواه الترمذي . ( جيد )
حضرت ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اپنی لبوں کو کترتے لیتے تھے اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) جو اللہ کے دوست تھے وہ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے یعنی وہ بھی اپنی لبیں ترشواتے تھے !۔ (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ مونچھیں بالکل ہلکی کرانا ایک ایسی قدیم سنت ہے جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا بھی معمول تھا اور دوسرے انبیاء کرام (علیہ السلام) کا بھی، چناچہ پیچھے لفظ فطرۃ کی وضاحت میں اس کا ذکر گزر چکا ہے، رہی یہ بات کہ جب یہ (یعنی مونچھیں ہلکی کرانا) دوسرے انبیاء کرام کی بھی سنت ہے تو اس موقعہ پر صرف حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا ذکر کیوں کیا گیا ؟ تو اس تخصیص کی وجہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی مخصوص عظمت و جلالت کا اظہار ہے، یا یہ کہ اس سنت کی ابتداء حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ہی سے ہوئی ہے، جیسا کہ اس حدیث سے واضح ہوتا ہے جو تیسری فصل میں نقل ہوگی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔