HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

4911

صحیح
وعن أبي سعيد أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول لا تصاحب إلا مؤمنا ولا يأكل طعامك إلا تقي . رواه الترمذي وأبو داود والدارمي
اور حضرت ابوسعید (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ مسلمان کے علاوہ اور کسی کافر و مشرک کو اپنا ہم نشین اور دوست نہ بناؤ یا یہ مراد ہے کہ نیکوکار مسلمان کے علاوہ کسی فاسق و بدکار سے دوستی مت کرو اس مراد کا قرینہ وہ جملہ ہے جو آگے فرمایا کہ تمہارا کھانا پرہیز گار اور نیکوکار کے علاوہ اور کوئی نہ کھائے۔ (ترمذی، ابوداؤد، درامی)

تشریح
ارشاد گرامی کے آخر کے جملہ کا یہ مطلب بھی ہے کہ تمہیں چاہیے کہ تم اپنی روزی حلال و جائز وسائل و ذرائع سے حاصل کرو تاکہ وہ نیک پرہیزگار مسلمانوں کے کھانے کے قابل ہو اور یہ مطلب بھی ہے کہ تمہیں چاہیے کہ تم اپنا کھانا دعوت کی صورت میں صرف متقی لوگوں کو کھلاؤ تاکہ اس کھانے کے ذریعہ انہیں عبادت الٰہی اور نیک کام کرنے کی طاقت حاصل ہو غیر متقی اور بدکار لوگوں کو اپنا کھانا نہ کھلاؤ جس سے ان کو گناہ کرنے کی طاقت حاصل ہو۔ آنحضرت ﷺ نے مسلمانوں کو دشمنان دین اور بدکار لوگوں کے ساتھ صحبت و ہم نشینی اور ہم پیالہ و ہم نوالہ ہونے سے اس لئے منع فرمایا کہ تاکہ ان سے الفت و محبت قائم ہونے کے سبب پیدا نہ ہو اور نہ ان کی صحبت و ہم نشینی کی وجہ سے کفر و شرک و بدکاری و برائیوں کے جراثیم سرایت نہ کریں۔ علماء نے لکھا ہے کہ صرف متقی و پرہیزگار کو کھانا کھلانے کا حکم کا تعلق محض دعوت طعام اور تقاریب سے ہے ضرورت مندی و احتیارج کی صورت اس سے مستثنی ہے کیونکہ کسی بھوکے کو اور محتاج کو کھانا کھلانے کے لئے کسی قسم کا امتیاز روا نہیں یہ بات اس آیت کریمہ، (وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰي حُبِّه مِسْكِيْنًا وَّيَ تِ يْمًا وَّاَسِيْرًا) 76 ۔ الدہر 8) سے بھی ثابت ہے کیونکہ اس آیت میں دوسرے ضرورت مندوں کے ساتھ جن اسیروں کا ذکر کیا گیا ہے وہ کافر تھے لہذا معلوم ہوا کہ رفع حاجت یعنی بھوک سے بچانے کے لئے کافر کو کھلانا جائز ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔