HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5902

صحیح
وعن عائشة قالت : لما قبض رسول الله صلى الله عليه و سلم اختلفوا في دفنه . فقال أبو بكر : سمعت من رسول الله صلى الله عليه و سلم شيئا . قال : ما قبض الله نبيا إلا في الموضع الذي يحب أن يدفن فيه . ادفنوه في موضع فراشه . رواه الترمذي
اور حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کہتی ہیں کہ جب رسول کریم ﷺ کا انتقال ہوگیا اور آپ ﷺ کی تدفین کے بارے میں صحابہ کے درمیان اختلاف رائے پیدا ہوا تو حضرت ابوبکر نے کہا میں نے (اس سلسلہ میں) خود رسول کریم ﷺ سے ایک بات سنی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا تھا اللہ تعالیٰ ہر نبی کی روح اس جگہ قبض کرتا ہے جہاں وہ نبی دفن ہونا پسند کرتا ہے (یا یہ کہ جہاں اللہ تعالیٰ اس نبی کا دفن کیا جانا پسند کرتا ہے ) لہٰذا آنحضرت ﷺ کو اس جگہ دفن کرنا چاہیے جہاں آپ ﷺ بستر مرگ پر تھے ( اور جہاں آپ ﷺ کی وفات ہوئی ہے۔ (بخاری)

تشریح
صحابہ کے درمیان اختلاف رائے ہوا یعنی بعض حضرات کا کہنا تو یہ تھا کہ آپ ﷺ کی تدفین بقیع قبرستان میں ہونی چاہے اور بعض حضرات یہ کہہ رہے تھے کہ مسجد نبوی میں دفن کرنا موزوں ہے جب کہ کچھ حضرات کی رائے یہ بھی تھی کہ آپ ﷺ کی تدفین بیت المقدس میں عمل میں آنی چاہیے کیونکہ اکثر انبیاء کی قبریں وہیں ہیں یا یہ کہ سرے سے دفن کرنے ہی کے بارے میں اختلاف رائے پیدا ہوگیا تھا کہ آیا آپ ﷺ کو دفن کیا جائے یا نہیں ؟ چناچہ ترمذی ہی کی روایت میں یوں ہے کہ اس موقع پر صحابہ نے حضرت ابوبکر سے رجوع کیا اور ان سے پوچھا کہ اے صاحب رسول ! رسول کریم ﷺ کو دفن کیا جائے یا نہیں ؟ حضرت ابوبکر نے کہا اسی جگہ جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی روح قبض کی ہے اور جہاں آپ ﷺ کی روح مبارک قبض کی گئی ہے وہ پاک و طاہر ہے صحابہ سمجھ گئے کہ ابوبکر جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے (اور اس طرح حجرہ عائشہ میں کہ جہاں آپ ﷺ کی وفات ہوئی وہیں تدفین عمل میں آئی ) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔