HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6098

ضعیف
وعن علي رضي الله عنه قال : ما جمع رسول الله صلى الله عليه و سلم أباه وأمه إلا لسعد قال له يوم أحد : ارم فداك أبي وأمي وقال له : ارم أيها الغلام الحزور . رواه الترمذي
اور حضرت علی کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اپنے ماں باپ کو سعد کے علاوہ کسی کے لئے جمع نہیں کیا چناچہ غزوہ احد کے دن ان کو مخاطب کرکے فرمایا تھا تیر چلائے جا، تجھ پر میرے ماں باپ صدقے۔ نیز ( اس دن) آپ ﷺ نے سعد کو مخاطب کرکے یوں بھی فرمایا تھا تیر پھینکے جا اے جواں مرد۔ (ترمذی)

تشریح
اور اس جواں مرد نے جب ابوبکر کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا تو اس وقت اس کی عمر ١٧ سال کی تھی۔ ان کے کچھ حالات پیچھے گزر چکے ہیں، انہوں نے اپنے زمانہ اسلام کے ہر اہم معاملہ اور واقعہ میں سرگرم حصہ لیا تھا اور دین کی سربلندی کے لئے بڑی بڑی قربانیاں پیش کیں آخر میں جب ملت انتشار وتنازعہ کی صورت حال سے دوچار تھی اور خلافت و اقتدار کے مسئلہ پر مختلف گروہوں کی محاذ آرئیاں ہورہی تھیں تو انہوں نے تمام معاملات سے کامل یکسوائی اختیار کرلی تھی اور خود کو گھر کے اندر محصور کرکے ایک قبر تک محدود کرلیا تھا اور اپنے گھر کے لوگوں کو ہدایت دیدی تھی کہ باہر کی کوئی خبر مجھ تک نہ پہنچائی جائے تاآنکہ امت کسی ایک امام پر متفق ومتحد ہوجائے

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔