HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

3847

۳۸۴۷ : حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ‘ قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ‘ قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ‘ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ‘ عَنْ أَبِیْہِ‘ عَنْ (عَائِشَۃَ قَالَتْ : خَرَجْنَا مُوَافِیْنَ لِلْہِلَالِ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ شَائَ أَنْ یُہِلَّ بِالْحَجِّ‘ فَلْیُہْلِلْ‘ وَمَنْ شَائَ أَنْ یُہِلَّ بِالْعُمْرَۃِ‘ فَلْیُہْلِلْ‘ فَأَمَّا أَنَا فَإِنِّیْ أُہِلُّ بِالْحَجِّ‘ لِأَنَّ مَعِی الْہَدْیَ .قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِالْحَجِّ‘ وَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِالْعُمْرَۃِ‘ وَأَمَّا أَنَا فَإِنِّیْ أَہْلَلْتُ بِالْعُمْرَۃِ‘ فَوَافَانِیْ یَوْمُ عَرَفَۃَ وَأَنَا حَائِضٌ‘ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَعِیْ عَنْکَ عُمْرَتَک‘ وَانْقُضِی شَعْرَک‘ وَامْتَشِطِیْ، ثُمَّ لَبِّیْ بِالْحَجِّ فَلَبَّیْتُ بِالْحَجِّ .فَلَمَّا کَانَتْ لَیْلَۃُ الْحَصْبَۃِ وَطَہُرْتُ، أَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ أَبِیْ بَکْرٍ‘ فَذَہَبَ بِیْ إِلَی التَّنْعِیمِ‘ فَلَبَّیْتُ بِالْعُمْرَۃِ) ، قَضَائً لِعُمْرَتِہَا .فَبَیَّنَتْ عَائِشَۃُ أَنَّ حَجَّتَہَا کَانَتْ مَفْصُوْلَۃً مِنْ عُمْرَتِہَا‘ قَدْ کَانَتْ فِیْمَا بَیْنَہُمَا‘ نَقَضَتْ شَعْرَہَا وَامْتَشَطَتْ .فَکَیْفَ یَجُوْزُ أَنْ یَّکُوْنَ طَوَافُہَا لِحَجَّتِہَا‘ الَّتِیْ بَیْنَہَا وَبَیْنَ عُمْرَتِہَا مَا ذَکَرْنَا مِنَ الْاِحْلَالِ یُجْزِئُ عَنْہَا لِعُمْرَتِہَا وَلِحَجَّتِہَا ؟ ھٰذَا مُحَالٌ‘ وَہُوَ أَوْلَی مِنْ حَدِیْثِ أَبِی الزُّبَیْرِ‘ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ‘ لِأَنَّ ذٰلِکَ إِنَّمَا أَخْبَرَ فِیْہِ جَابِرٌ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بِقِصَّۃِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا‘ وَأَنَّہَا لَمْ تَکُنْ حَلَّتْ بَیْنَ عُمْرَتِہَا وَحَجَّتِہَا‘ وَأَخْبَرَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فِیْ ھٰذَا بِأَمْرِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِیَّاہَا قَبْلَ دُخُوْلِہَا فِیْ حَجَّتِہَا‘ أَنْ تَدَعَ عُمْرَتَہَا‘ وَأَنْ تَفْعَلَ مَا یَفْعَلُ الْحَلَالُ‘ بِمَا ذَکَرَتْ فِیْ حَدِیْثِہَا .وَدَلَّ ذٰلِکَ أَیْضًا عَلٰی أَنَّ حَدِیْثَ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا‘ کَمَا رَوَاہٗ عَنْہُ الْحَجَّاجُ‘ وَعَبْدُ الْمَلِکِ‘ لَا کَمَا رَوَاہٗ عَنْہُ ابْنُ أَبِیْ نَجِیْحٍ .وَاحْتَجَّ أَیْضًا الَّذِیْنَ قَالُوْا : یَطُوْفُ الْقَارِنُ لِحَجَّتِہٖ وَعُمْرَتِہِ طَوَافًا وَاحِدًا۔
٣٨٤٧: ہشام بن عروہ نے عائشہ صدیقہ (رض) سے بیان کیا کہ ہم چاند کی تاریخ کے مطابق نکلے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعلان فرمایا جو چاہے حج کا احرام باندھے اور جو چاہے عمرہ کا احرام باندھے باقی میں تو حج کا احرام باندھوں گا اس لیے کہ میرے ساتھ ہدی ہے عائشہ (رض) فرماتی ہیں ہم میں سے بعض لوگوں نے حج کا احرام باندھا اور بعض نے عمرے کا اور میں نے عمرے کا احرام باندھا۔ مگر عرفہ کے دنوں میں مجھے حیض آنے لگا۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنے عمرہ کو ترک کر دو اور اپنے بالوں کو کھول ڈالو۔ اور کنگھی کرلو پھر حج کا تلبیہ کہو پس میں نے حج کا تلبیہ کہا۔ جب منی سے واپسی کی رات آئی اور میں حیض سے پاک ہوگئی تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبدالرحمن بن ابی بکر (رض) کو حکم دیا وہ مجھے تنعیم لائے پس میں نے عمرہ کا تلبیہ اپنے عمرے کی قضا کے لیے کہا۔ پس حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے بیان کردیا کہ میرا حج عمرہ سے الگ تھا اور ان دونوں کے مابین انھوں نے اپنے بالوں کو کنگھی کی اور کھولا۔ تو اب آپ ہی فرمائیں کہ یہ کس طرح جائز ہے کہ حضرت صدیقہ (رض) کا طواف ان کے حج کے لیے تھا وہ حج جو کہ اس حج اور ان کے عمرے کے مابین تھا کہ وہ طواف ان کے حج وعمرہ دونوں کے لیے کافی ہو یہ بالکل ناممکن ہے اور یہ روایت ابو الزبیر کی روایت سے اولیٰ ہے جو انھوں نے حضرت جابر (رض) سے روایت کی ہے۔ کیونکہ اس میں حضرت جابر (رض) نے صرف حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کا واقعہ ذکر کیا ہے اور عمرہ اور حج کے مابین احرام کھولنے کا تذکرہ نہیں ہے۔ جب کہ اس روایت میں حضرت صدیقہ (رض) کا بیان ہے کہ مجھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حج شروع کرنے سے قبل ترک عمرہ اور احرام سے خارج لوگوں والے افعال کا حکم فرمایا اور میں نے اسی طرح کیا جیسا کہ روایت میں مذکور ہے اور اس سے یہ دلالت میسر آگئی کہ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے عطا والی روایت تو حجاج وعبد الملک والی روایت کی طرح ہے ابن ابی نجیح کی طرح نہیں۔ جو لوگ قارن کے لیے حج وعمرہ کا ایک ہی طواف مانتے ہیں ان کی مستدل روایت ذیل میں ہے۔
تخریج : مسلم فی الحج ١١٥‘ ابو داؤد فی المناسک باب ٢٣‘ نسائی فی المناسک باب ٤٨‘ مسند احمد ٦؍١٩١۔
حاصل روایت : اس روایت میں جناب عائشہ (رض) نے واضح کیا ہے کہ میں نے عمرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور حج اور سابقہ احرام عمرہ کے درمیان بالوں کو کھول کر کنگھی بھی کی تھی۔
پھر کیسے کہا جاسکتا ہے کہ ان کا یہ طواف حج کے لیے تھا جس کے اور عمرے کے درمیان بالکل بال کھول کر کنگھی کرنے کا بھی معاملہ ہوا ہے کیا یہ طواف ان کے حج وعمرہ دونوں کے لیے کفایت کرسکتا ہے ؟ یہ ناممکن بات ہے یہ ابوالزبیر عن جابر (رض) کی روایت سے اولیٰ ہے اس لیے کہ اس میں جابر (رض) کہتے ہیں کہ وہ اپنے عمرہ اور حج کے درمیان حلال نہیں ہوئیں اور عائشہ (رض) نے اس روایت میں اطلاع دی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود اس کو حج میں داخلے سے پہلے اپنے سابقہ عمرہ کو چھوڑنے کا حکم فرمایا تھا اور ان افعال کا حکم فرمایا جو حلال کرتا ہے اس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی کہ روایت عائشہ (رض) وہ درست ہے جس کو حجاج و عبدالملک نے عطاء عن عائشہ (رض) بیان کیا ہے نہ کہ وہ جس کو ابو نجیح نے بیان کیا اب حاصل یہ ہوا کہ حضرت عائشہ (رض) کا طواف حج فسخ شدہ عمرہ کی طرف سے کفایت کرنے والا نہیں کیونکہ عمرہ حج سے بالکل الگ ہے پس اس روایت سے استدلال درست نہیں۔
فریق اوّل کی دلیل خامس : اس روایت سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ حج قران کرنے والے کو ایک طواف و سعی کافی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔