HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

4731

۴۷۳۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ وَعِیْسَی بْنُ اِبْرَاھِیْمَ الْغَافِقِیُّ قَالَا : ثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ وَزَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ وَشِبْلٍ قَالُوْا : کُنَّا قُعُوْدًا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَامَ اِلَیْہِ رَجُلٌ فَقَالَ أَنْشُدُک اللّٰہَ اِلَّا قَضَیْتُ بَیْنَنَا بِکِتَابِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ .فَقَالَ خَصْمُہٗ وَکَانَ أَفْقَہَ مِنْہُ فَقَالَ : صَدَقَ اقْضِ بَیْنَنَا بِکِتَابِ اللّٰہِ وَاِیذَنْ لِی .قَالَ قُلْ قَالَ : اِنَّ ابْنِیْ کَانَ عَسِیْفًا عَلٰی ہَذَا فَزَنَی بِامْرَأَتِہٖ، فَافْتَدَیْتُ مِنْہُ بِمِائَۃِ شَاۃٍ وَخَادِمٍ ثُمَّ سَأَلْت رِجَالًا مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُوْنِیْ أَنَّ عَلٰی ابْنِیْ جَلْدَ مِائَۃٍ وَتَغْرِیْبَ عَامٍ ، وَعَلَی امْرَأَۃِ ہَذَا الرَّجْمَ .فَقَالَ وَالَّذِیْ نَفْسِی بِیَدِہٖ، لَأَقْضِیَنَّ بَیْنَکُمَا بِکِتَابِ اللّٰہِ الْمِائَۃُ الشَّاۃُ وَالْخَادِمُ رَدٌّ عَلَیْکَ، وَعَلٰی ابْنِک جَلْدُ مِائَۃٍ وَتَغْرِیْبُ عَامٍ ، وَاغْدُ یَا أُنَیْسُ اِلَی امْرَأَۃِ ہٰذَا، فَاِنْ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْہَا فَغَدَا عَلَیْہَا فَاعْتَرَفَتْ ، فَرَجَمَہَا .
٤٧٣١: عبیداللہ بن عبداللہ نے حضرت ابوہریرہ (رض) اور زید بن خالد جہنی (رض) اور شبل (رض) سے نقل کیا کہ ہم جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر تھے۔ ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا میں آپ کو قسم دیتا ہوں ! کہ آپ ہمارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق فیصلہ فرما دیں۔ اس کے مخالف نے کہا وہ اس سے زیادہ سمجھدار تھا۔ اس نے سچ کہا ہے ہمارے مابین کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں اور مجھے کہنے کی اجازت دیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ کہو ! اس نے کہا میرا بیٹا اس کے ہاں مزدور تھا اس نے اس کی بیوی سے زنا کیا ہے۔ میں نے ایک سو بکریاں اور غلام اس کے فدیہ میں دیا ہے۔ پھر میں نے اہل علم سے دریافت کیا تو انھوں نے بتلایا کہ میرے بیٹے پر سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے اور اس کی بیوی پر سنگساری ہے۔ آپ نے فرمایا مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔ میں تمہارے درمیان ضرور کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا سو بکریاں اور خادم تجھ پر واپس لوٹائے جائیں گے اور تیرے بیٹے پر سو کوڑے اور ایک سال جلا وطنی کی سزا ہوگی اور اے انیس تم صبح عورت کے ہاں جاؤ۔ پھر اگر وہ اعتراف کرے تو اس کو سنگ سار کر دو ۔ انیس (رض) صبح اس کے ہاں گئے تو اس نے اعتراف کرلیا پھر انھوں نے اس کو سنگسار کردیا۔
تخریج : والایمان باب ٣‘ الحدود ٣٠؍٣٤‘ ٣٨؍٤٦‘ مسلم فی الحدود ٢٥‘ ابو داؤد فی الحدود باب ٢٥‘ ترمذی فی الحدود باب ٨‘ نسائی فی القضاء باب ٢٢‘ ابن ماجہ فی الحدود باب ٧‘ دارمی فی الحدود باب ١٢‘ مالک فی الحدود ٦‘ مسند احمد ٣؍١١٥‘ ١١٦۔
لغات : العسیف۔ مزدور۔ جلد۔ کوڑے لگانا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔