HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

48

۴۸ : حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ بَکْرِ ڑ الْحَنَفِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ نَافِعٍ مَوْلَی ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیْہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہٗ کَانَ لَا یَتَوَضَّأُ بِفَضْلِ الْکَلْبِ وَالْہِرِّ .وَمَا سِوٰی ذٰلِکَ فَلَیْسَ بِہٖ بَأْسٌ .
٤٨ : نافع (رح) ، ابن عمر (رض) کے متعلق نقل کرتے ہیں کہ وہ کتے اور بلی کے جو ٹھے پانی سے وضو نہ کرتے تھے اور فرماتے ان کے علاوہ گھروں میں رہنے والے جانوروں کے جو ٹھے میں کوئی حرج نہیں۔ امام ابوجعفر طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ ان آثار کی طرف ایک جماعت گئی ہے اس لیے انھوں نے بلی کے جو ٹھے میں کوئی حرج قرار نہیں دیا اور جو حضرات اس طرف گئے ہیں ان میں امام ابویوسف اور امام محمد (رح) ہیں۔ دوسرے علماء نے ان کی مخالفت کی ہے اور انھوں نے اس کو مکروہ قرار دیا۔ چنانچہ پہلے قول والے حضرات کے خلاف ان کی دلیل اسحق بن عبداللہ والی روایت ہے (ہم ان سے یہ عرض کریں گے کہ تمہارے حق میں جناب رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد : ((انہا من الطوافین علیکم او الطوافات)) میں اس کے نجس نہ ہونے کی کوئی دلیل نہیں کیونکہ اس میں یہ بھی جائز ہے کہ اس کا گھروں میں رہنا مراد لیا گیا ہو اور کپڑوں کو چھونا مراد ہو بقیہ برتن میں اس کا منہ مارنا یہ اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ اس سے اس کا نجس ہونا یا نجس نہ ہونا ثابت ہو۔ حدیث کے اندر تو حضرت ابوقتادہ (رض) کا فعل ذکر کیا گیا ہے۔ پس مناسب نہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس ارشاد سے جو دو معنوں کا احتمال رکھنے والا ہے اس سے ایک طرف دلیل بنائی جائے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ کتوں کا گھر کے اندر رکھنا ناجائز نہیں اور ان کا جوٹھا پلید ہے تو یہ بھی جائز ہے کہ جناب رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حدیث ابی قتادہ میں جو ارشاد آیا ہے اس کا گھروں میں شکار ‘ نگہبانی اور کھیتی کے لیے پالنا مراد لیا جائے۔ اس میں اس کے جو ٹھے کے حکم کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے کہ آیا وہ پلید ہے یا نہیں ؟ لیکن دوسرے آثار جو عائشہ صدیقہ (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیے ہیں ان میں اس کے جو ٹھے کا مباح ہونا ثابت ہوتا ہے۔ پس ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم اس بات پر غور کریں کہ کیا جناب احمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے مخالف کوئی بات مروی ہے ‘ چنانچہ ہم نے غور کیا تو حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت جناب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی سامنے آئی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بلی جب پانی والے برتن میں منہ ڈال دے تو اس کی پاکیزگی یہ ہے کہ اسے ایک یا دو مرتبہ دھو دیا جائے۔ قرۃ کو ان دونوں الفاظ میں سے ایک کے بارے میں شک ہے اس حدیث کی سند متصل ہے۔ یہ حدیث پہلے آثار میں جو کچھ ہے اس کے خلاف ہے اور انھوں نے اس روایت کو صحت سند کی وجہ سے الگ ذکر کیا۔ اگر آپ اس بات کو سند کے لحاظ سے لیں تو یہ قول اس کے مخالف دیگر اقوال سے اولیٰ ہے اگر اس کے متعلق کوئی یہ کہے کہ اس روایت کو ہشام بن حسان نے ابن سیرین سے مرفوع نقل نہیں کیا اور انھوں نے اس میں وہ بیان کیا جو ابوبکرہ نے ہمیں وہب بن جریر کے واسطہ سے ابوہریرہ (رض) سے بیان کیا ہے کہ بلّی کے جو ٹھے کو بہا دیا جائے اور برتن کو ایک یا دو مرتبہ دھو دیا جائے اس کا جواب یہ ہے کہ اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ قرۃ کی روایت فاسد ہے کیونکہ محمد ابن سیرین حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت میں اکثر ایسا کرتے رہتے ہیں کبھی اس کو موقوف بیان کرتے ہیں ‘ جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آیا یہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے تو وہ اس کو مرفوع نقل کردیتے ہیں اس کی دلیل وہ روایت ہے جو ابراہیم بن ابوداؤد کی سند سے ابن سیرین نے اس طرح ذکر کی کہ جب وہ ابوہریرہ (رض) سے نقل کرتے تو ان سے پوچھا جاتا کہ کیا یہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے ؟ تو وہ کہتے ہر حدیث ابوہریرہ (رض) کی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے اور وہ ایسا اس لیے کرتے تھے کیونکہ ابوہریرہ (رض) ان کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہی روایت بیان کرتے تھے۔ پس ابن ابی داؤد کی روایت میں ان کے اس اعلان نے اس بات سے بےنیاز کردیا کہ ہر وہ حدیث جس کو وہ روایت کریں وہ ابوہریرہ (رض) سے مرفوع ہی نقل کریں۔ پس اس سے حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت کا اتصال ثابت ہوگیا اور اس کے ساتھ ساتھ قرۃ کا ضابط اور متقن ہونا بھی ثابت ہوگیا۔ پھر یہ روایت حضرت ابوہریرہ (رض) سے اس سند کے علاوہ بھی موقوف مروی ہے لیکن وہ مرفوع نہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔