HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

5249

۵۲۴۸ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیْدِ بْنِ أَبِیْ مَرْیَمَ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوْسٰی‘ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِیْ زَائِدَۃَ ، قَالَ : ثَنَا دَاوٗدَ بْنُ أَبِیْ ہِنْدٍ ، عَنْ عِکْرَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ لَمَّا کَانَ یَوْمَ بَدْرٍ ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ فَعَلَ کَذَا وَکَذَا ، فَلَہُ کَذَا وَکَذَا .فَذَہَبَ شُبَّانُ الرِّجَالِ ، وَجَلَسَ شُیُوْخٌ تَحْتَ الرَّایَاتِ .فَلَمَّا کَانَتِ الْغَنِیْمَۃُ ، جَائَ الشُّبَّانُ یَطْلُبُوْنَ نَفْلَہُمْ ، فَقَالَ الشُّیُوْخُ : لَا تَسْتَأْثِرُوْا عَلَیْنَا ، فَاِنَّا کُنَّا تَحْتَ الرَّایَاتِ ، وَلَوْ انْہَزَمْتُمْ ، کُنَّا رِدْئً ا لَکُمْ ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ یَسْأَلُوْنَک عَنِ الْأَنْفَالِ فَقَرَأَ حَتَّیْ بَلَغَ کَمَا أَخْرَجَک رَبُّک مِنْ بَیْتِک بِالْحَقِّ وَاِنَّ فَرِیْقًا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ لَکَارِہُوْنَ .یَقُوْلُ : أَطِیْعُوْا فِیْ ہٰذَا الْأَمْرَ ، کَمَا رَأَیْتُمْ عَاقِبَۃَ أَمْرِی ، حَیْثُ خَرَجْتُمْ وَأَنْتُمْ کَارِہُوْنَ ، فَقَسَمَ بَیْنَہُمْ بِالسَّوِیَّۃِ .أَفَلَا تَرَی أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ قَسَمَہُ کُلَّہٗ بَیْنَہُمْ کَمَا أَنْزَلَ اللّٰہُ تَعَالٰی یَسْأَلُوْنَک عَنِ الْأَنْفَالِ قُلْ الْأَنْفَالُ لِلّٰہِ وَالرَّسُوْلِ .وَکَانَ مَا أَضَافَہُ اللّٰہُ اِلَی نَفْسِہٖ، عَلٰی سَبِیْلِ الْفَرْضِ ، وَمَا أَضَافَہُ اِلٰی رَسُوْلِہٖ ، عَلٰی سَبِیْلِ التَّمْلِیکِ .وَقَدْ رُوِیَ فِیْ ذٰلِکَ وَجْہٌ آخَرُ أَیْضًا .
٥٢٤٨: عکرمہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ جب بدر کا دن آیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ جس نے فلاں کام اس طرح انجام دیا اس کو اتنا ملے گا جس نے اس طرح کیا اس کو یہ دیا جائے گا۔ جوان آگے بڑھ گئے اور بوڑھے جھنڈوں کے نیچے رہے۔ جب غنیمت جمع ہوگئی تو نوجوانوں نے اپنی خصوصی غنیمت کا مطالبہ کیا۔ بوڑھے بولے تم ہمارے مقابلے میں قابل ترجیح نہیں ہو۔ ہم تو جھنڈوں کی حفاظت میں ان کے نیچے رہے۔ اگر تم شکست کھا کر پیچھے ہٹتے تو ہم تمہارے لیے دفاعی معاون تھے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری یسئلونک عن الانفال الایۃ آپ نے یہ آیت لکارہون (آیت ٥ الانفال) تک تلاوت فرمائی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم اس غنیمت کے سلسلہ میں میرا حکم مانو ! جیسا کہ تم نے میرے حکم کا انجام پہلے دیکھ لیا کہ تم ناپسندیدگی کے ساتھ نکلے اور اللہ تعالیٰ نے تمہیں فتح دے دی۔ پس آپ نے ان کے مابین برابر تقسیم کردیا۔ ذرا غور سے دیکھو کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام مال غنیمت کو ان کے مابین تقسیم کردیا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے یسئلونک عن الانفال الایہ اتار کر فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں اپنی طرف اس کی نسبت بطور فرض کے اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بطور تملیک کے فرمائی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔