HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

5777

۵۷۷۶: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ وَابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ صَالِحٍ قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ قَالَ : حَدَّثَنِیْ عُقَیْلٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاہُ یَعْنِیْ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُکْرِی أَرْضَہُ حَتّٰی ْ بَلَغَہٗ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِیجٍ الْأَنْصَارِیَّ کَانَ یُنْہِیْ عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ .فَلَقِیَہُ فَقَالَ : یَا ابْنَ خَدِیجٍ مَاذَا تُحَدِّثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ کِرَائِ الْأَرْضِ ؟ .فَقَالَ : سَمِعْتُ عَمَّیَّ وَکَانَا قَدْ شَہِدَا بَدْرًا یُحَدِّثَانِ أَہْلَ الدَّارِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ .قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ : لَقَدْ کُنْتُ أَعْلَمُ أَنَّ الْأَرْضَ کَانَتْ تُکْرٰی عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثُمَّ خَشِیَ عَبْدُ اللّٰہِ أَنْ یَکُوْنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ أَحْدَثَ فِیْ ذٰلِکَ شَیْئًا لَمْ یَکُنْ عَلِمَہٗ فَتَرَکَ کِرَائَ الْأَرْضِ .
٥٧٧٦: سالم بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میرے والد عبداللہ بن عمر (رض) اپنی زمین کو کرایہ پر دیتے تھے یہاں تک کہ ان کو یہ بات پہنچی کہ رافع بن خدیج انصاری (رض) زمین کو کرایہ پر دینے سے منع کرتے ہیں۔
میرے والد رافع کو ملے اور کہا اے ابن خدیج تم زمین کے کرایہ کے سلسلہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا بات بیان کرتے ہو۔ تو وہ کہنے لگے میں نے اپنے دو چچاؤں جو بدری صحابی ہیں ان سے سنا وہ دونوں گھر والوں سے بیان کرتے تھے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمین کو کرائے پر دینے سے منع فرمایا۔
عبداللہ کہنے لگے میں جانتا تھا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں زمین کرایہ پر دی جاتی تھی پھر عبداللہ (رض) کو یہ خدشہ ہوا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ممکن ہے اس سلسلے میں کوئی نیا حکم فرمایا ہو۔ جو ان کے علم میں نہ ہو اس لیے زمین کو کرایہ پر دینا چھوڑ دیا۔
تخریج : بخاری فی الحرث باب ١٨‘ مسلم فی البیوع ١٠٨؍١١٢‘ ابو داؤد فی البیوع باب ٣١‘ نسائی فی الایمان باب ٤٥؍٤٦‘ مسند احمد ٢‘ ٦‘ ٦٤۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔