HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

5872

۵۸۷۱: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا یَعْقُوْبُ بْنُ حُمَیْدٍ قَالَ ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ اِبْرَاھِیْمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیْدِ قَالَ : أَتَانِی الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَۃَ فَوَضَعَ یَدَہٗ عَلٰی أَحَدِ مَنْکِبَیْ فَقَالَ : انْطَلِقْ بِنَا اِلٰی سَعْدٍ .فَأَتَیْنَا سَعْدَ بْنَ أَبِیْ وَقَّاصٍ فِیْ دَارِہِ فَجَائَ أَبُو رَافِعٍ فَقَالَ لِلْمِسْوَرِ : أَلَا تَأْمُرْ ہٰذَا ؟ یَعْنِی : سَعْدًا أَنْ یَشْتَرِیَ مِنِّیْ بَیْتَیْنِ فِیْ دَارِی .فَقَالَ سَعْدٌ : وَاللّٰہِ لَا أَزِیْدُک عَلٰی أَرْبَعِ مِائَۃِ دِیْنَارٍ مُقَطَّعَۃٍ أَوْ مُنَجَّمَۃٍ .فَقَالَ : سُبْحَانَ اللّٰہِ لَقَدْ أُعْطِیتُ بِہٖ خَمْسَ مِائَۃِ دِیْنَارٍ نَقْدًا وَلَوْلَا أَنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِہٖ مَا بِعْتُک .فَدَلَّ مَا ذَکَرْنَا أَنَّ ذٰلِکَ الْجَارَ الَّذِیْ عَنَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہُوَ الْجَارُ الَّذِیْ تَعْرِفُہُ الْعَامَّۃُ وَمَنْ أَعْطَاکَ أَنَّ الشَّرِیْکَ یُقَالُ لَہٗ : جَارٌ ؟ وَأَیْنَ وَجَدْت ہٰذَا فِیْ لُغَاتِ الْعَرَبِ ؟ فَاِنْ قَالَ : لِأَنِّیْ قَدْ رَأَیْتُ الْمَرْأَۃَ تُسَمَّی جَارَۃَ زَوْجِہَا .قِیْلَ لَہٗ : صَدَقْت قَدْ سُمِّیَتِ الْمَرْأَۃُ جَارَۃَ زَوْجِہَا لَیْسَ لِأَنَّ لَحْمَہَا مُخَالِطٌ لِلَحْمِہٖ وَلَا دَمَہَا مُخَالِطٌ لِدَمِہٖ وَلٰـکِنْ لِقُرْبِہَا مِنْہُ .فَکَذٰلِکَ الْجَارُ سُمِّیَ جَارًا لِقُرْبِہٖ مِنْ جَارِہِ لَا لِمُخَالَطَتِہِ اِیَّاہُ فِیْمَا جَاوَرَہٗ بِہٖ .وَأَنْتَ فَقَدْ زَعَمْتُ أَنَّ الْآثَارَ عَلَی ظَاہِرِہَا فَکَیْفَ تَرَکْت الظَّاہِرَ فِیْ ہٰذَا وَمَعَہُ الدَّلَائِلُ وَتَعَلَّقْتُ بِغَیْرِہِ مِمَّا لَا دَلَالَۃَ مَعَہٗ؟ ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ أَیْضًا مِنْ اِیجَابِہٖ الشُّفْعَۃَ بِالْجِوَارِ وَتَفْسِیْرُہُ ذٰلِکَ الْجِوَارَ .
٥٨٧١: عمرو بن شرید کہتے ہیں کہ میرے پاس مسور بن مخرمہ آئے اور اپنا ہاتھ میرے ایک کندھے پر رکھ کر کہا میرے ساتھ سعد کے پاس چلو ! چنانچہ ہم سعد بن ابی وقاص (رض) کے مکان پر پہنچے تو اچانک ابو رافع آئے اور مسور (رض) کو کہنے لگے کیا تم اس کو نہیں کہتے یعنی سعد کو یہ میرے گھر کے دو کمرے خریدے ‘ اس سے یہ دلالت مل گئی کہ جس پڑوسی کا ہم نے تذکرہ کیا اس سے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معروف و معلوم پڑوسی مراد لیا ہے۔ اب آپ کو کس نے بتلایا کہ شریک کو جار کہا جاتا ہے اور آپ نے لغت عرب میں کہاں ڈھونڈا کہ شریک پر جار بولا جاتا ہے۔ سعد کہنے لگے۔ اللہ کی قسم ! میں چار سو دینا رقسط وار سے زیادہ نہ دوں گا انھوں نے مقطعۃ کا لفظ استعمال کیا یا منجمہ کا (دونوں ہم معنی ہیں) انھوں نے کہا سبحان اللہ ! مجھے تو پانچ سو دینار نقد مل رہے ہیں۔ اگر میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات نہ سنی ہوتی ” الجار احق بسقبہٖ “ پڑوسی قرب کی وجہ سے زیادہ حقدار ہے۔ تو میں تم پر فروخت نہ کرتا۔ عورت کو جارۃ زوجہا بولا جاتا ہے۔ یہ درست ہے کہ عورت کو جارۃ زوجہا سے تعبیر کرتے ہیں مگر اس وجہ سے نہیں کہ اس کا گوشت خاوند سے ملا ہوا ہے اور نہ یہ مراد ہے کہ مرد کا خون اس کے خون سے ملا ہے بلکہ قرب کی وجہ سے بول دیا جاتا ہے پس اسی طرح جار کو جار کہنے کی وجہ اپنے پڑوسی کے قریب ہونا ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ وہ جس میں قریب ہیں اس میں وہ آپس میں خلط ملط بھی ہیں۔ آپ کے تو خیال شریف میں آثار کو ہمیشہ ظاہر پر محمول کرتے ہیں مگر یہاں آپ نے ظاہر کیوں چھوڑ دیا جبکہ اس کے دلائل بھی موجود ہیں اور غیر ظاہر سے مسئلے کو متعلق کردیا جس کی کوئی ادنیٰ دلالت بھی نہیں ؟ پھر سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جوار کی وجہ سے شفعہ کا ثبوت موجود ہے اور اس کی تفسیر اس روایت میں ملاحظہ کرلیں۔
تخریج : بخاری فی الشفعہ باب ٢‘ الحیل باب ١٤؍١٥‘ ابو داؤد فی البیوع باب ٧٣‘ نسائی فی البیوع باب ١٠٩‘ ابن ماجہ فی الشفعہ باب ٢‘ مسند احمد ٦‘ ١٠؍٣٩٠۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔