HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6052

۶۰۵۰: حَدَّثَنَا أَبُوْ مُوْسَیْ یُوْنُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَابْنُ لَہِیْعَۃَ ، وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنَّ سُلَیْمَانَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ حَدَّثَہُمْ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ فَیْرُوْزَ مَوْلٰی بَنِی شَیْبَانَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ سَأَلَہٗ عَمَّا کَرِہَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَضَاحِیّ ، أَوْ مَا نَہٰی عَنْہُ .فَقَالَ : قَامَ فِیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَیَدِی أَقْصَرُ مِنْ یَدِہٖ، فَقَالَ أَرْبَعٌ لَا یُجْزِئُ فِی الضَّحَایَا ، الْعَوْرَائُ الْبَیِّنُ عَوَرُہَا ، وَالْعَرْجَائُ الْبَیِّنُ عَرَجُہَا ، وَالْمَرِیْضَۃُ الْبَیِّنُ مَرَضُہَا ، وَالْعَجْفَائُ الَّتِیْ لَا تُنْقِی .قَالَ الْبَرَائُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : فَلَقَدْ رَأَیْتُنِیْ وَاِنِّیْ لَأَرَی الشَّاۃَ وَقَدْ تُرِکَتْ ، فَأَسِیْرُ اِلَیْہَا ، فَاِذَا طَرَفَتْ ، أَخَذْتُہَا فَضَحَّیْتُ بِہَا .فَقُلْتُ لَہٗ : فَاِنِّیْ أَکْرَہُ أَنْ یَکُوْنَ فِی السِّنِّ نَقْصٌ ، أَوْ فِی الْأُذُنِ نَقْصٌ ، أَوْ فِی الْقَرْنِ نَقْصٌ .فَقَالَ : مَا کَرِہْتَ فَدَعْہٗ، وَلَا تُحَرِّمْہُ عَلٰی أَحَدٍ .
٦٠٥٠: عبید بن فیروز مولیٰ بنی شیبان نے حضرت براء بن عازب (رض) سے روایت کیا ہے کہ کون سی قربانیاں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ناپسند تھیں یا کن جانوروں کی قربانیوں سے آپ نے منع فرمایا تو وہ کہنے لگے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان کھڑے ہوئے میرے ہاتھ آپ کے ہاتھوں سے بہت چھوٹے ہیں آپ نے فرمایا قربانی میں چار قسم کے جانور جائز نہیں۔ کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو۔ ! لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو۔ " ایسا بیمار جس کی بیماری ظاہر ہو۔# ایسا دبلا جس کی ہڈیوں میں مغز نہ رہا ہو۔
حضرت برائ (رض) فرماتے ہیں کہ تم نے مجھے دیکھا کہ میں ایک بکری کو دیکھتا ہوں حالانکہ میں اسے چھوڑ چکا ہوں پھر میں اس کی طرف جاتا ہوں جب میں اسے چھی طرح دیکھتا ہوں تو اس کی قربانی کرتا ہوں میں نے ان سے کہا میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ دانت میں نقصان ہو یا کان میں کوئی عیب ہو یا سینگ میں نقص ہو تو انھوں نے فرمایا جسے تم ناپسند کرتے ہو اسے چھوڑ دو ۔ لیکن اسے کسی دوسرے پر حرام نہ کرو۔
تخریج : ترمذی فی الاضاحی باب ٥‘ نسائی فی الضحایا باب ٧‘ دارمی فی الاضاحی باب ٣‘ مالک فی الضحایا ١‘ مسند احمد ٤؍٣٠١۔
قربانی اور ہدی کے طور پر عیب دار جانور درست نہیں خصوصاً وہ عیوب جو ان روایات میں مذکور ہیں ان چار عیوب میں حصر نہیں ان کے علاوہ بھی کچھ عیوب ایسے ہیں جن کے ہوتے ہوئے ہدی و قربانی درست نہیں۔
فریق اول : یہی چار عیوب ہوں گے تو قربانی و ہدی درست نہ ہوگی ورنہ درست ہے۔
فریق ثانی : ان کے علاوہ بھی کئی ایسے عیوب ہیں جو جانور کی قیمت میں کمی کردیتے ہیں وہ بھی پائے جائیں تو قربانی نہ ہوگی اس قول کو ائمہ احناف نے اختیار کیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔