HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6610

۶۶۰۷: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ زِیَادٍ ، وَالْخَصِیْبُ بْنُ نَاصِحٍ ، وَأَسَدُ بْنُ مُوْسَی ، قَالُوْا : ثَنَا أَبُو الْأَشْہَبِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنُ طَرَفَۃَ عَنْ عَرْفَجَۃَ ، مِثْلَہٗ۔فَقَدْ أَبَاحَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِعَرْفَجَۃَ بْنِ أَسْعَدَ ، أَنْ یَتَّخِذَ أَنْفًا مِنْ ذَہَبٍ ، اِذَا کَانَ تُنْتِنُ الْفِضَّۃُ .فَلَمَّا کَانَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ فِی الْأَنْفِ ، کَانَ کَذٰلِکَ ، السِّنُّ ، لَا یَشُدُّہَا بِالذَّہَبِ اِذَا کَانَ أَیْ غَیْرُہُ لَا یُنْتِنُ ، فَیَکُوْنُ النَّتْنُ الَّذِیْ مِنَ الْفِضَّۃِ مُبِیْحًا لِاسْتِعْمَالِ الذَّہَبِ ، کَمَا کَانَ النَّتِنُ الَّذِیْ یَکُوْنُ مِنْہَا فِی الْأَنْفِ مُبِیْحًا لِاسْتِعْمَالِ الذَّہَبِ مَکَانَہَا ، فَہٰذِہِ حُجَّۃٌ .وَفِیْ ذٰلِکَ حُجَّۃٌ أُخْرَی ، أَنَّا رَأَیْنَا اسْتِعْمَالَ الْفِضَّۃِ مَکْرُوْہًا کَمَا اسْتِعْمَالَ الذَّہَبِ مَکْرُوْہًا .فَلَمَّا کَانَا مُسْتَوِیَیْنِ فِی الْکَرَاہَۃِ ، وَقَدْ عَمَّہُمَا النَّہْیُ جَمِیْعًا ، وَکَانَ شَدُّ السِّنِّ بِالْفِضَّۃِ خَارِجًا مِنْ الْاِسْتِعْمَالِ الْمَکْرُوْہٖ، کَانَ کَذٰلِکَ شَدُّہَا بِالذَّہَبِ أَیْضًا ، خَارِجًا مِنْ الْاِسْتِعْمَالِ الْمَکْرُوْہِ .فَاِنْ قَالَ قَائِلٌ : فَقَدْ رَأَیْنَا خَاتَمَ الْفِضَّۃِ أُبِیْحَ لِلرِّجَالِ ، وَمُنِعُوْا مِنْ خَاتَمِ الذَّہَبِ ، فَقَدْ أُبِیْحَ لَہُمْ مِنَ الْفِضَّۃِ ، مَا لَمْ یُبَحْ لَہُمْ مِنَ الذَّہَبِ .قِیْلَ لَہٗ : قَدْ کَانَ النَّظَرُ مَا حَکَیْنَا وَہُوَ اِبَاحَۃُ خَاتَمِ الذَّہَبِ لِلرِّجَالِ ، کَخَاتَمِ الْفِضَّۃِ .وَلٰـکِنَّا مُنِعْنَا مِنْ ذٰلِکَ ، وَجَائَ النَّہْیُ عَنْ خَاتَمِ الذَّہَبِ نَصًّا ، فَقُلْنَا بِہٖ ، وَتَرَکْنَا لَہٗ النَّظَرَ ، وَلَوْلَا ذٰلِکَ ، لَجَعَلْنَاہُ فِی الْاِبَاحَۃِ کَخَاتَمِ الْفِضَّۃِ .فَکَذٰلِکَ شَدُّ السِّنِّ ، لَمَّا أُبِیْحَ بِالْفِضَّۃِ ، ثَبَتَ أَنَّ شَدَّہَا بِالذَّہَبِ کَذٰلِکَ ، حَتّٰی یَأْتِیَ بِالتَّفْرِقَۃِ بَیْنَ ذٰلِکَ ، سُنَّۃٌ یَجِبُ بِہَا تَرْکُ النَّظَرِ ، کَمَا جَائَ فِیْ خَاتَمِ الذَّہَبِ سُنَّۃٌ ، نَہَتْ عَنْہُ فَتَمَّتْ بِہَا الْحُجَّۃُ ، وَوَجَبَ لَہَا تَرْکُ النَّظَرِ ، فَثَبَتَ بِمَا ذَکَرْنَا ، مَا قَالَ مُحَمَّدٌ . فَاِنْ قَالَ قَائِلٌ : وَمَا الَّذِیْ رُوِیَ فِی النَّہْیِ مِنْ خَاتَمِ الذَّہَبِ ؟ . قِیْلَ لَہٗ : قَدْ رُوِیَتْ عَنْہُ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ذٰلِکَ ، آثَارٌ مُتَوَاتِرَۃٌ ، جَائَ تْ مَجِیْئًا صَحِیْحًا ، وَسَنَذْکُرُہَا فِی بَابِ النَّہْیِ عَنْ خَاتَمِ الذَّہَبِ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ جَمَاعَۃٍ مِنَ الْمُتَقَدِّمِیْنَ اِبَاحَۃُ شَدِّ الْأَسْنَانِ بِالذَّہَبِ فَمِنْ ذٰلِکَ
٦٦٠٧: عبدالرحمن بن طرفہ نے عرفجہ (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفجہ بن اسعد (رض) کے لیے سونے کی ناک کی اجازت اس لیے مرحمت فرمائی کہ چاندی کی ناک گوشت میں تعفن پیدا کرتی تھی۔ جب ناک کا یہ حکم ہے تو دانت کا بھی یہی حکم ہے کہ اس کو سونے سے باندھنے کی اس وقت اجازت ہے جبکہ دیگر اشیاء سے باندھنا خرابی کا باعث ہو۔ چاندی وغیرہ کے دانت کا تعفن پیدا کرنا سونے کے استعمال کو مباح کرنے والا ہے۔ جیسا کہ چاندی کی ناک کا تعفن سونے کی ناک کو مباح کرنے کا باعث تھا۔ پس یہ ایک دلیل ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ چاندی کا استعمال اسی طرح مکروہ و ناجائز ہے جیسا کہ سونے کا استعمال ناجائز و مکروہ ہے جب دونوں کا درجہ کراہت میں برابر ہے اور ممانعت میں دونوں شامل ہیں اور دانت کا چاندی سے باندھنا استعمال مکروہ سے خارج ہے تو سونے سے باندھنا بھی اسی طرح ہوگا یعنی استعمال حرام سے خارج شمار ہوگا۔ چاندی کی انگوٹھی مردوں کے لیے مباح ہے مگر سونے کی انگوٹھی مباح نہیں تو ان کی چاندی کی ایک مقدار مباح کردی گئی جو سونے میں مباح نہیں کی گئی۔ (پس دونوں کا حکم یکساں نہ رہا) تو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ نظر کا تقاضا تو اسی طرح تھا کہ جس طرح چاندی کی انگوٹھی مردوں کے لیے مباح ہے سونے کی انگوٹھی کا بھی یہی حکم ہو۔ لیکن اس کی ممانعت کردی گئی اور سونے کی انگوٹھی کے ممنوع ہونے میں نص وارد ہے اسی کو اختیار کیا اور قیاس کو ترک کردیا اگر نص نہ ہوتی تو اس کو بھی اباحت میں وہی درجہ حاصل ہوتا جو چاندی کو ہے۔ اسی طرح دانت کا باندھنا جب چاندی میں مباح ہے تو سونے سے بھی مباح ہے جب تک کہ ان کے مابین تفریق کے لیے اسی طرح سنت کی دلیل نہ آجائے جس سے قیاس کا چھوڑنا لازم ہوجائے جیسا کہ سونے کی انگوٹھی کے متعلق سنت وارد ہوئی ہے جس سے اس کی ممانعت کردی گئی اور اس سے حجت تمام ہو کر ترک قیاس لازم ہوا۔ پس ان دونوں دلیلوں سے امام محمد (رح) کا مؤقف ثابت ہوگیا۔ اگر کوئی معترض کہے کہ سونے کی انگوٹھی کے متعلق وہ کون سی روایت ہے جو اس کی ممانعت ثابت کرتی ہے۔ ان کو جواب میں کہے کہ اس سلسلہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے متواتر آثار مروی ہیں ہم ان کو باب النہی عن خاتم الذہب میں ان شاء اللہ ذکر کریں گے۔
دانت کے باندھنے کا متقدمین سے ثبوت :

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔