HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6649

۶۶۴۶: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ عِمْرَانَ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنِ الْأَزْہَرِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا تَسْتَضِیئُوْا بِنِیْرَانِ أَہْلِ الشِّرْکِ ، وَلَا تَنْقُشُوْا عَرَبِیًّا قَالَ : فَسَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنْ ذٰلِکَ ، فَقَالَ : قَوْلُہٗ لَا تَنْقُشُوْا عَرَبِیًّا لَا تَنْقُشُوْا فِیْ خَوَاتِیْمِکُمْ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللّٰہِ .وَقَوْلُہٗ لَا تَسْتَضِیئُوْا بِنِیْرَانِ أَہْلِ الشِّرْکِ یَقُوْلُ لَا تُشَاوِرُوْھُمْ فِیْ أُمُوْرِکُمْ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی کَرَاہَۃِ نَقْشِ الْخَوَاتِیْمِ ، بِشَیْئٍ مِنَ الْعَرَبِیَّۃِ ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَلَمْ یَرَوْا بِنَقْشِ غَیْرِ الْعَرَبِیَّۃِ بَأْسًا ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِمَا کَانَ عَلَی خَوَاتِیْمِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .
٦٦٤٦: ازہر بن راشد کہتے ہیں کہ حضرت انس (رض) کہنے لگے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اہل شرک کی آگ کی روشنی سے مت روشنی حاصل کرو اور عربی نقش نہ بناؤ۔ میں نے حسن سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ : لاتنقشو اعربیا کا مطلب یہ ہے کہ اپنی انگوٹھیوں میں محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نقش مت بناؤ اور لاتستضیؤا بنیزان اہل الشرک کا مطلب یہ ہے اپنے معاملات میں ان سے مشورہ مت لو۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ انگوٹھی کا نقش کسی بھی عربی لفظ میں بنوانا مکروہ ہے اور انھوں نے اس روایت کو دلیل بنایا عربی کے علاوہ دوسرے کسی نقش میں کوئی حرج قرار نہیں دیا اور انھوں نے صحابہ کرام کی ایک جماعت کے متعلق انگوٹھی کے سلسلے میں وارد روایات سے استدلال کیا۔
تخریج : نسائی فی الزینہ باب ٥١‘ مسند احمد ٣؍٠٠۔
انگوٹھی کا نقش کسی عربی لفظ سے درست ہے یا نہیں۔ بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ کسی عربی لفظ سے انگوٹھی کا نقش جائز نہیں۔
فریق ثانی : انگوٹھی پر عربی نقش میں کوئی حرج نہیں البتہ وہ نقش جس کو آپ نے روک دیا وہ ممنوع ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔