HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6735

۶۷۳۲ : وَہُوَ مَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ الشُّرْبَ مِنْ ثُلْمَۃِ الْقَدَحِ ، وَعُرْوَۃِ الْکُوْزِ ، وَقَالَ : ہُمَا مَقْعَدَا الشَّیْطَانِ۔ فَلَمْ یَکُنْ ہٰذَا النَّہْیُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی طَرِیْقِ التَّحْرِیْمِ ، بَلْ کَانَ عَلٰی طَرِیْقِ الْاِشْفَاقِ مِنْہُ عَلٰی أُمَّتِہٖ وَالرَّأْفَۃِ بِہِمْ ، وَالنَّظَرِ لَہُمْ .وَقَدْ قَالَ قَوْمٌ : اِنَّمَا نَہٰی عَنْ ذٰلِکَ ، ؛ لِأَنَّہٗ الْمَوْضِعُ الَّذِیْ یَقْصِدُہُ الْہَوَامُّ ، فَنَہٰی عَنْ ذٰلِکَ خَوْفَ أَذَاہَا .فَکَذٰلِکَ مَا ذَکَرْنَا عَنْہُ فِیْ صَدْرِ ہٰذَا الْبَابِ ، مِنْ نَہْیِہِ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا ، لَیْسَ عَلَی التَّحْرِیْمِ الَّذِیْ یَکُوْنُ فَاعِلُہُ عَاصِیًا ، وَلٰـکِنْ لِلْمَعْنَی الَّذِیْ ذٰکَرْنَاہُ فِیْ ذٰلِکَ .وَقَدْ رَوَیْنَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْمَا تَقَدَّمَ ، مِنْ ہٰذَا الْبَابِ ، أَنَّہٗ أَتٰی بَیْتَ أُمِّ سُلَیْمٍ ، فَشَرِبَ مِنْ قِرْبَۃٍ وَہُوَ قَائِمٌ مِنْ فِیْہَا .فَدَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ نَہْیَہُ الَّذِیْ رُوِیَ عَنْہُ فِیْ ذٰلِکَ ، لَیْسَ عَلَی النَّہْیِ الَّذِیْ یَجِبُ عَلَی مُنْتَہِکِہِ أَنْ یَکُوْنَ عَاصِیًا .وَلٰـکِنَّہٗ عَلَی النَّہْیِ مِنْ أَجْلِ الْخَوْفِ ، فَاِذَا ذَہَبَ الْخَوْفُ ، ارْتَفَعَ النَّہْیُ فَہٰذَا عِنْدَنَا مَعْنٰی ہٰذِہِ الْآثَارِ ، وَاللّٰہُ أَعْلَمُ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَیْضًا ، أَنَّہٗ نَہٰی عَنِ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِیَۃِ ، وَہُوَ : أَنْ یُکْسَرَ ، فَیُشْرَبَ مِنْ أَفْوَاہِہَا .
٦٧٣٢: لیث نے مجاہد سے بیان کیا کہ وہ پیالے کے ٹوٹے ہوئے حصہ اور کوزے کی دستے والی جانب سے پینا ناپسند کرتے اور فرماتے یہ شیطان کے ٹھکانے ہیں۔ پس یہ ممانعت جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے حرمت کے لیے نہ تھی بلکہ امت پر رحمت و شفقت کی توجہ کے پیش نظر تھی۔ بعض نے کہا کہ کیونکہ وہ مقامات کیڑے مکوڑوں کے ٹھہرنے کی جگہ ہے پس ان کی ایذا کے ڈر سے ممانعت فرمائی۔ اسی طرح کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت بھی تحریم کے لیے نہیں کہ جس کا کرنے والا گناہ گار ہو بلکہ اس کا مطلب بھی وہی ہے جو ہم نے ذکر کیا ہم نے جناب امّ سلیم (رض) کی روایت ذکر کی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے مکان پر تشریف لے گئے اور لٹکی ہوئی مشک سے کھڑے ہو کر پانی پیا۔ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینے کی ممانعت ایسی نہیں جس کی مخالفت سے گناہ لازم ہو۔ بلکہ ممانعت خطرے کے پیش نظر ہے جب خطرہ نہ ہو تو ممانعت نہ ہوگی۔ آثار کو سامنے رکھ کر ہمارے ہاں یہی معنی ہے۔ واللہ اعلم۔ روایات میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ” اختناث اسقیہ “ کی ممانعت وارد ہے یعنی ” اختناث اسقیہ “ یہ ہے کہ مشکیزے کے منہ کو توڑ کر باہر کی طرف موڑ دیا جائے اس سے پانی پینے کی ممانعت فرمائی ہے روایت یہ ہے۔
تخریج : مسند احمد ٣؍٨٠‘ عن ابی سعید (رض) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔