HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6888

۶۸۸۵ : حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُوْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَکِیْمِ بْنِ الدَّیْلَمِ ، عَنْ الضَّحَّاکِ ، عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیْ مُوْسٰی، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہٗ۔قَالُوْا : فَاِنَّمَا کَانَ قَوْلُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ لِلْیَہُوْدِ ، عَلٰی مَا فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ .فَأَمَّا الْمُسْلِمُوْنَ ، فَیَقُوْلُوْنَ عَلٰی مَا فِیْ حَدِیْثِ سَالِمِ بْنِ عُبَیْدٍ الَّذِیْ ذٰکَرْنَاہُ فِیْ أَوَّلِ ہٰذَا الْبَابِ ، وَلَیْسَتْ لَہُمْ عِنْدَنَا ، حُجَّۃٌ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، عَلٰی أَہْلِ الْمَقَالَۃِ الْأُخْرٰی ، لِأَنَّ الَّذِیْ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، أَنَّ الْیَہُوْدَ کَانُوْا یَتَعَاطَسُوْنَ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، رَجَائَ أَنْ یَقُوْلَ لَہُمْ یَرْحَمُکُمُ اللّٰہُ فَکَانَ یَقُوْلُ لَہُمْ یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔فَاِنَّمَا کَانَ ہٰذَا الْقَوْلُ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْیَہُوْدِ ، وَاِنْ کَانُوْا عَاطِسِیْنَ .وَلَیْسَ یَخْتَلِفُوْنَ ہُمْ وَمُخَالِفُوْھُمْ فِیْمَا یَقُوْلُ الْمُشَمِّتُ لِلْعَاطِسِ .وَاِنَّمَا اخْتِلَافُہُمْ ، فِیْمَا یَقُوْلُ الْعَاطِسُ بَعْدَ التَّشْمِیْتِ ، وَلَیْسَ فِیْ حَدِیْثِ أَبِیْ مُوْسٰی مِنْ ہٰذَا شَیْئٌ ، فَلَمْ یُضَادَّ حَدِیْثُ أَبِیْ مُوْسٰی ہٰذَا، حَدِیْثَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍ ، وَلَا حَدِیْثَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اللَّذَیْنِ ذَکَرْنَا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِمَا رُوِیَ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ النَّخَعِیِّ۔
٦٨٨٥: ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰ (رض) سے روایت کی ہے اور وہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت بیان کرتے ہیں۔ اس روایت کے مطابق یہ الفاظ یہود کے لیے فرمائے باقی مسلمانوں کے لیے وہ الفاظ ہیں جو سالم بن عبید (رض) کی روایت میں موجود ہیں جو شروع باب میں مذکور ہوئے۔ فریق اوّل کا کہنا ہے مگر پھر بھی اس روایت میں فریق اوّل کے لیے فریق ثانی کے خلاف کوئی دلیل موجود نہیں۔ کیونکہ اس روایت میں صرف یہ بات ہے کہ یہود جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس غرض سے چھینکتے کہ آپ ان کے لیے یرحمک اللہ کہیں مگر آپ ان کو ” یہدیکم اللہ ویصلح بالکم “ فرماتے تھے تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ قول یہود کے لیے تھا جبکہ وہ چھینکتے اس سلسلہ میں فریقین کے مابین کوئی اختلاف نہیں کہ چھینکنے والے کو جواب دینے والا کیا الفاظ کہے اختلاف تو اس قدر ہے کہ چھینکنے والا یرحمکم اللہ کے بعد کیا الفاظ کہے۔ تو روایت ابو موسیٰ میں اس کا کچھ بھی تذکرہ نہیں۔ فلہذا یہ روایت حضرت عبداللہ بن جعفر اور حضرت عائشہ (رض) کی مذکورہ روایات کے خلاف نہیں ہے۔
ابراہیم نخعی (رح) کی روایت سے استدلال :
فریق اوّل اپنی حجت کے طور پر ابراہیم نخعی (رح) کی یہ روایت پیش کرتے ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔