HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6894

۶۸۹۱ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْیَمَانِ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَبِیْ حَمْزَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : قَالَ أَبُوْ سَلَمَۃَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُوْلُ : اِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تُوْرِدْ الْمُمْرِضَ عَلَی الْمُصِحِّ۔فَقَالَ لَہُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِی ذُبَابٍ فَاِنَّک قَدْ کُنْتُ حَدَّثَتْنَا أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا عَدْوَیْ فَأَنْکَرَ ذٰلِکَ ، أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ ، فَقَالَ الْحَارِثُ : بَلَی .فَتَمَارٰی ھُوَ وَأَبُوْ ھُرَیْرَۃَ ، حَتّٰی اشْتَدَّ أَمْرُہُمَا فَغَضِبَ أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ وَقَالَ لِلْحَارِثِ ، ذَکَرَہٗ مُسْلِمٌ ، فَرَطَنَ بِالْحَبَشِیَّۃِ ، ثُمَّ قَالَ لِلْحَارِثِ أَتَدْرِیْ مَا قُلْتُ؟ قَالَ الْحَارِثُ لَا قُلْتُ :تُرِیْدُ مِنَّا بِذٰلِکَ أَنِّیْ لَمْ أُحَدِّثْک مَا تَقُوْلُ۔قَالَ أَبُوْ سَلَمَۃَ : لَا أَدْرِی ، أَنَسِیَ أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ أَمْ شَابَہٗ، غَیْرَ أَنِّیْ لَمْ أَرَ عَلَیْہِ کَلِمَۃً نَسِیَہَا بَعْدَ اِنْ کَانَ یُحَدِّثُنَا بِہَا ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، غَیْرَ اِنْکَارِہٖ مَا کَانَ یُحَدِّثُنَا فِیْ قَوْلِہٖ : لَا عَدْوٰی۔
٦٨٩١: ابو سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) کو فرماتے سنا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیمار کو تندرست پر مت لاؤ۔ ان کو حارث بن ابی ذباب نے کہا تم نے خود ہی تو ہمیں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات بیان فرمائی کہ کوئی مرض متعدی نہیں تو ابوہریرہ (رض) نے اس بات کا انکار کیا تو حارث نے کہا کیوں نہیں آپ نے بیان کی ہے۔ چنانچہ حارث اور ابوہریرہ (رض) آپس میں جھگڑے یہاں تک کہ ان کا معاملہ سخت ہوگیا تو ابوہریرہ (رض) غصے میں آگئے اور حارث کو کہا۔ امام مسلم نے اس بات کو اپنی روایت میں ذکر کیا ہے۔ کہ انھوں نے حبشی زبان میں گفتگو کی پھر حارث کو کہا۔ جو کچھ میں نے کہا کیا تم اس کو سمجھے ہو ؟ حارث نے جواب میں کہا نہیں سمجھا۔ میں تو یہی کہتا ہوں کہ تمہاری مراد اس سے یہی تھی کہ میں نے وہ بات تمہیں بیان نہیں کی جو تم بیان کرتے ہو۔ ابو سلمہ کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ آیا ابوہریرہ (رض) بھول گئے یا ان کو اشتباہ ہوا البتہ نسیان کا کلمہ ان کے بارے میں بیان کرنا میں پسند نہیں کرتا کیونکہ اس سے پہلے وہ ہم سے اپنا یہ ارشاد بیان کرتے لا عدویٰ ۔
تخریج : بخاری فی الطلب باب ٥٣‘ مسلم فی السلام روایت ١٠٤‘ ابن ماجہ فی الطب باب ٢٤‘ مسند احمد ٢؍٢٠٦۔
خلاصہ الزام :
بعض علماء کا خیال ہے کہ صحت مند کو بیمار کے پاس جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔