HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

7085

۷۰۸۲: حَدَّثَنَا أَبُو أُمَیَّۃَ قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ قَادِمٍ قَالَ : ثَنَا فِطْرٌ عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِیَّۃِ عَنْ عَلِیْ قَالَ : قُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنْ وُلِدَ لِی ابْنٌ أُسَمِّیْہِ بِاسْمِکَ، وَأُکَنِّیْہِ بِکُنْیَتِکَ؟ قَالَ نَعَمْ۔قَالَ : وَکَانَتْ رُخْصَۃً مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِعَلِیْ.قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّہٗ لَا بَأْسَ بِأَنْ یُکْتَنَی الرَّجُلُ بِأَبِی الْقَاسِمِ ، وَأَنْ یَتَسَمَّیْ مَعَ ذٰلِکَ بِمُحَمَّدٍ وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِمَا رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَقَالُوْا : أَمَّا مَا ذُکِرَ مِنْ أَنَّ ذٰلِکَ رُخْصَۃٌ ، فَلَمْ یُذْکَرْ ذٰلِکَ فِی الْحَدِیْثِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلَا ذُکِرَ عَنْ عَلِی أَنَّ ذٰلِکَ کَانَ رُخْصَۃً مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَاِنَّمَا ہُوَ قَوْلٌ مِمَّنْ بَعْدَ عَلِی .وَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ عَلٰی مَا قَالَ وَیَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ عَلَی خِلَافِ ذٰلِکَ .وَالدَّلِیْلُ عَلٰی أَنَّہٗ خِلَافُ ذٰلِکَ أَنَّہٗ قَدْ کَانَ فِیْ زَمَنِ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمَاعَۃٌ قَدْ کَانُوْا مُسَمَّیْنَ بِمُحَمَّدٍ مُتَکَنِّیْنَ بِأَبِی الْقَاسِمِ ، مِنْہُمْ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْأَشْعَثِ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِیْ حُذَیْفَۃَ .فَلَوْ کَانَ مَا أَمَرَ بِہٖ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْحَدِیْثِ الْأَوَّلِ خَاصًّا ، اِذًا ، لَمَا سَوَّغَہٗ غَیْرُہٗ، وَلَأَنْکَرَہُ عَلٰی فَاعِلِہٖ ، وَأَنْکَرَہٗ مَعَہٗ مَنْ کَانَ بِحَضْرَتِہٖ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .فَقَالَ الَّذِیْنَ ذَہَبُوْا اِلٰی أَنَّ ذٰلِکَ کَانَ خَاصًّا لِعَلِی : قَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا یَدُلُّ عَلٰی مَا قُلْنَا .فَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ۔
٧٠٨٢: محمد بن حنفیہ نے حضرت علی (رض) سے روایت کی ہے کہ میں نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر میرے ہاں بیٹا پیدا ہو تو کیا میں اس کا نام آپ کے نام پر اور اس کی کنیت آپ کی کنیت پر رکھ لوں۔ آپ نے فرمایا ہاں (اجازت ہے) اور راوی کہتے ہیں کہ یہ اجازت صرف حضرت علی (رض) کے لیے تھی۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : ایک جماعت کا خیال ہے کہ ابوالقاسم کی کنیت میں کوئی حرج نہیں اور اس کے ساتھ محمد نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ انھوں نے اس روایت کو دلیل بنایا۔ باقی اس روایت میں تخصیص کا قول نہ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے اور نہ حضرت علی (رض) کا ہے بلکہ کسی راوی کا ہے۔ اب یہ بھی ممکن ہے کہ یہ درست ہو اور ممکن ہے کہ درست نہ ہو۔ کنیت و اسم گرامی ہر دو کے جواز کی دلیل یہ ہے کہ صحابہ کرام کے زمانہ میں ایک جماعت کے یہ نام پائے جاتے ہیں کہ ان کی کنیت و نام دونوں یہی تھے مثلاً محمد بن طلحہ ‘ محمد بن اشعث ‘ محمد بن ابی حذیفہ رحمہم اللہ۔ اگر یہ جناب علی (رض) کی خصوصیت ہوتی تو دوسرے یہ نام نہ رکھتے اور دیگر احباب بھی اس پر تنقید کرتے (مگر کسی سے منقول نہیں) یہ حضرت علی (رض) سے خاص تھی اور اس کی دلیل خود روایت میں وارد ہے (ملاحظہ ہو)
تخریج : ابو داؤد فی الادب باب ٦٨‘ ترمذی فی الادب باب ٦٨‘ مسند احمد ١؍٩٥۔
خلاصہ الزام :
علماء کی ایک جماعت کا قول ابو قاسم کی کنیت اور محمد نام رکھنے میں اب کوئی حرج و قباحت نہیں ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔