HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

7110

۷۱۰۷: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ رُوْمِیْ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ قَالَ : ثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مَرَّ بِمَجْلِسٍ فِیْہِ أَخْلَاطٌ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ، وَالْیَہُوْدِ ، وَالْمُشْرِکِیْنَ مِنْ عَبَدَۃِ الْأَوْثَانِ ، فَسَلَّمَ عَلَیْہِمْ۔قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّہٗ لَا بَأْسَ أَنْ یُبْتَدَأَ أَہْلُ الْکُفْرِ بِالسَّلَامِ ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَکَرِہُوْا أَنْ یَبْتَدِئُوْا بِالسَّلَامِ ، وَقَالُوْا لَا بَأْسَ بِأَنْ یُرَدَّ عَلَیْہِمْ اِذَا سَلَّمُوْا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ۔
٧١٠٧: عروہ نے حضرت اسامہ بن زید (رض) سے روایت کیا ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر ایسی مجلس کے پاس سے ہوا جہاں یہودی ‘ مسلمان اور مشرک ملے جلے بیٹھے تھے تو آپ نے ان کو السلام علیکم کہا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : اس طرف بعض لوگ گئے ہیں کہ اہل کفر کو ابتداء سلام میں کوئی حرج نہیں۔ اور انھوں نے اس روایت سے استدلال کیا ہے۔ فریق ثانی کا مؤقف : ابتداء سلام مکروہ ہے البتہ سلام کا جواب دینے میں حرج نہیں۔ ان کی دلیل یہ روایات ہیں۔
تخریج : بخاری فی تفسیر سورة ٣‘ باب ١٥‘ المرضیٰ باب ١٥‘ والاستیذان باب ٢٠‘ والادب باب ١١٥‘ و مسلم فی الجہاد ١١٦‘ مسند احمد ٥؍٢٠٣۔
خلاصہ الزام :
کفار کو سلام میں ابتداء کرنے میں کوئی حرج نہیں اس قول کو بعض لوگوں نے اختیار کیا۔
فریق ثانی کا مؤقف : سلام میں ابتداء مکروہ ہے ان کے سلام کرنے پر فقط وعلیکم سے جواب دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔