HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6575

۶۵۷۳: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ وَابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَا : ثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ قَالَ : ثَنَا أَبِیْ، قَالَ : سَمِعْتُ نَافِعًا یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : رَأَیْ عُمَرُ عُطَارِدَ التَّمِیْمِیَّ یُقِیْمُ فِی السُّوْقِ حُلَّۃً سِیَرَائَ .فَقَالَ عُمَرُ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، لَوْ اشْتَرَیْتُہُا لِوَفْدِ الْعَرَبِ ، اِذَا قَدِمُوْا عَلَیْکَ ؟ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّمَا یَلْبَسُ الْحَرِیْرَ فِی الدُّنْیَا ، مَنْ لَا خَلَاقَ لَہٗ فِی الْآخِرَۃِ .فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذٰلِکَ أُتِیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِحُلَلٍ سِیَرَائَ ، فَبَعَثَ اِلَی عُمَرَ بِحُلَّۃٍ ، وَاِلَی أُسَامَۃَ بِحُلَّۃٍ ، وَأَعْطَیْ عَلِیًّا حُلَّۃً فَأَمَرَہٗ أَنْ یَشُقَّہَا خُمُرًا بَیْنَ نِسَائِہٖ۔ قَالَ : وَرَاحَ أُسَامَۃُ بِحُلَّتِہٖ، فَنَظَرَ اِلَیْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَظَرًا ، عَرَفَ أَنَّہٗ کَرِہَ مَا صَنَعَ فَقَالَ اِنِّیْ لَمْ أَبْعَثْ بِہَا اِلَیْکَ لِتَلْبَسَہَا ، اِنَّمَا بَعَثْتُ بِہَا اِلَیْکَ لِتَشُقَّہَا خُمُرًا ، بَیْنَ نِسَائِکَ .
٦٥٧٣: نافع نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے جناب عمر (رض) نے عطارد تمیمی کو دیکھا کہ ایک ریشمی دھاری دار جوڑے کی قیمت لگا رہا ہے تو حضرت عمر (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر آپ اس کو عرب کے وفود کی آمد پر پہننے کے لیے خرید لیں تو مناسب ہے تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ دنیا میں تو وہ ریشم پہنتا ہے جس کا آخرت میں حصہ نہیں ہے جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں دھاری دار ریشمی جوڑے آئے تو آپ نے عمر (رض) کی طرف ایک جوڑا اور ایک جوڑا اسامہ کو اور ایک جوڑا علی (رض) کو عنایت فرمایا اور ان کو حکم دیا کہ وہ عورتوں کے مابین دوپٹے کے لیے کاٹ کر دے دیں۔ راوی کہتے ہیں کہ اسامہ اپنا جوڑا لے کر جانے لگے تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی طرف اس طرح دیکھا گویا انھوں نے ان کے اس عمل کو ناپسند کیا ہے تو آپ نے فرمایا کہ میں نے یہ تمہارے پاس اس لیے نہیں بھیجا کہ تم اسے پہنو بلکہ اس لیے بھیجا ہے کہ اسے پھاڑ کر عورتوں کے دوپٹے بنا لو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔