HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6830

۶۸۲۷ : حَدَّثَنَا رَبِیْعُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْجِیزِیُّ قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَزْرَقِیُّ قَالَ : ثَنَا عَبْدُالْجَبَّارِ ابْنُ الْوَرْدِ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِیْ مُلَیْکَۃَ یَقُوْلُ : لَمَّا مَاتَتْ أُمُّ أَبَانَ ، بِنْتُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، حَضَرْتُ مَعَ النَّاسِ ، فَجَلَسْتُ بَیْنَ یَدَیْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، وَعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ ، فَبَکَی النِّسَائُ .فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : أَلَا تَنْہَیْ ہٰؤُلَائِ عَنِ الْبُکَائِ ؟ اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ : اِنَّ الْمَیِّتَ لَیُعَذَّبُ بِبَعْضِ بُکَائِ أَہْلِہٖ عَلَیْہِ۔فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَدْ کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یَقُوْلُ ذٰلِکَ ، فَخَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، حَتّٰی اِذَا کُنَّا بِالْبَیْدَائِ ، اِذَا رَکْبٌ .فَقَالَ : یَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، مَنَ الرَّکْبُ ؟ فَذَہَبْت ، فَاِذَا ہُوَ صُہَیْبٌ وَأَہْلُہُ .فَرَجَعْتُ فَقُلْتُ :یَا أَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ ، ہٰذَا صُہَیْبٌ وَأَہْلُہُ .فَلَمَّا دَخَلْنَا الْمَدِیْنَۃَ ، وَأُصِیْبَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، جَلَسَ صُہَیْبٌ یَبْکِیْ عَلَیْہِ وَہُوَ یَقُوْلُ : وَا حُبَّاہٗ، وَا صَاحِبَاہُ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : لَا تَبْکِ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ اِنَّ الْمَیِّتَ ، لَیُعَذَّبُ بِبَعْضِ بُکَائِ أَہْلِہٖ عَلَیْہِ۔قَالَ : فَذَکَرَ ذٰلِکَ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فَقَالَتْ أَمَّ وَاللّٰہِ، مَا تُحَدِّثُوْنَ ہٰذَا الْحَدِیْثَ عَنِ الْکَاذِبِیْنَ ، وَلٰـکِنَّ السَّمْعَ یُخْطِئُ ، وَاِنَّ لَکُمْ فِی الْقُرْآنِ لِمَا یَشْفِیْکُمْ أَلَّا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرٰی وَلٰـکِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لِیَزِیْدَ الْکَافِرَ عَذَابًا ، بِبَعْضِ بُکَائِ أَہْلِہٖ عَلَیْہِ۔
٦٨٢٧: ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ جب ام عمان بنت عثمان فوت ہوگئیں تو میں بھی لوگوں کے ساتھ جنازے میں گیا میں ابن عمر (رض) اور ابن عباس (رض) کے اگلی جانب بیٹھا عورتیں رونے لگیں تو ابن عمر (رض) نے فرمایا تم ان کو رونے سے کیوں نہیں منع کرتے میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ میت کو اس کے بعض گھر والوں کے رونے سے عذاب ملتا ہے ابن عباس (رض) کہنے لگے یہ بات عمر (رض) بھی کہا کرتے تھے میں ایک دن عمر (رض) کے ساتھ نکلا ہم جب مقام بیدا میں پہنچے تو اچانک ایک قافلہ سامنے آیا آپ نے فرمایا اے ابن عباس (رض) یہ کن کا قافلہ ہے میں ان کی طرف گیا تو وہ صہیب اور ان کے گھر والے تھے میں واپس لوٹا اور میں نے بتلایا امیرالمومنین (رض) ! یہ صہیب اور ان کے گھر والے ہیں جب ہم مدینہ میں داخل ہوئے اور حضرت عمر (رض) زخمی ہوگئے تو حضرت صہیب ان کے پاس بیٹھ کر رونے لگے اور کہہ رہے تھے اے میرے پیارے ‘ اے میرے ساتھی حضرت عمر (رض) نے کہا مت رو بیشک میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا بیشک میت اس کے بعض گھر والوں کے رونے پر عذاب دی جاتی ہے راوی کہتے ہیں اس بات کا تذکرہ حضرت عائشہ (رض) کے سامنے کیا گیا تو انھوں نے فرمایا اللہ کی قسم تم اس روایت کو جھوٹے لوگوں کی طرف سے بیان نہیں کرتے لیکن سننے میں غلطی ہوجاتی ہے بیشک تمہارے لیے قرآن مجید میں ایسی بات ہے جو اس سے شفاء بخشنے والی ہے : الا تزر وازرۃ وزر اخری ۔ لیکن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ کافر کے عذاب میں اضافہ فرما دیں گے اس کے بعض گھر والوں کے اس پر رونے کی وجہ سے۔
تخریج : بخاری فی الجنائز باب ٣٢‘ مسلم فی الجنائز باب ٢٢‘ نسائی فی الجنائز باب ١٥۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔